نورپورتھل(راجہ نورالٰہی عاطف سے) انجمن نمبرداراں تحصیل نورپورتھل کے نو منتخب صدر ایڈووکیٹ ملک عبدالحفیظ اسلم بوڑانہ اور سینئر نائب صدر ملک
نورپورتھل(راجہ نورالٰہی عاطف سے) انجمن نمبرداراں تحصیل نورپورتھل کے نو منتخب صدر ایڈووکیٹ ملک عبدالحفیظ اسلم بوڑانہ اور سینئر نائب صدر ملک ساجد عباس بگھور نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انہوں نے ہمیشہ نمبردار برادری کی اجتماعی فلاح و بہبود، باہمی اتحاد اور حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ نمبردار برادری نے انہیں جس عزت، محبت اور اعتماد کے ساتھ اہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے، وہ اس پر تمام نمبرداران کے تہہ دل سے شکر گزار اور ممنون ہیں۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انجمن نمبرداراں تحصیل نورپورتھل کے نو منتخب عہدیداران کی حیثیت سے ان کی اولین ترجیح نمبردار برادری کو متحد رکھنا، ان کے اجتماعی مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نمبردار برادری نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، ان شاء اللہ وہ اس پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
ملک عبدالحفیظ اسلم بوڑانہ اور ملک ساجد عباس بگھور نے مزید کہا کہ وہ برادری کے تمام افراد کو ساتھ لے کر چلیں گے اور باہمی مشاورت، اتفاق و اتحاد اور خلوصِ نیت کے ساتھ انجمن کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نمبردار برادری کی عزت و وقار میں اضافے، فلاح و بہبود اور اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔