جہلم (راجہ نورالہی عاطف سے)اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو براہِ راست ضلعی انتظامیہ تک رسائی
جہلم (راجہ نورالہی عاطف سے)اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو براہِ راست ضلعی انتظامیہ تک رسائی فراہم کرنے اور ان کے مسائل کی شنوائی کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ شہریوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل سنے گئے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام شکایات کا میرٹ پر جائزہ لے کر فوری اور مؤثر حل یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔