ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کا بی ایچ یو بنگلئی کا دورہ۔ اس موقع پر انہوں نے طبی سہولیات اور HPV ویکسینیشن مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کا بی ایچ یو بنگلئی کا دورہ۔
اس موقع پر انہوں نے طبی سہولیات اور HPV ویکسینیشن مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
شانگلہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد نے آج بنیادی مرکز صحت (BHU) بنگلئی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے او پی ڈی رجسٹر، ادویات کے سٹاک اور حفاظتی ٹیکہ جات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ویکسین سٹور میں نصب ILR (آئس لائنڈ ریفریجریٹر) کا بھی معائنہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ویکسینز عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مقررہ معیار کے مطابق مناسب درجہ حرارت میں محفوظ اور منظم انداز میں رکھی گئی ہیں۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے HPV ویکسینیشن مہم کے حوالے سے مختلف ٹیموں کی فیلڈ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف سکولوں میں جاری ویکسینیشن کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔محکمہ صحت شانگلہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور HPV ویکسینیشن مہم کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔