ٹھٹہ رپوٹ عبد العزیز شیخ ضلعی ہیڈکوارٹر مکلی کے ناریجا گاؤں کی بیشتر گلیوں
ٹھٹہ
رپوٹ عبد العزیز شیخ
ضلعی ہیڈکوارٹر مکلی کے ناریجا گاؤں کی بیشتر گلیوں اور محلوں کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ پیور بلاک لگانے کا منصوبہ صرف پسندیدہ علاقوں تک محدود رہنے کے باعث عام شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں دوسری جانب حالیہ دنوں میں ہونے والی معمولی بارش کے بعد گاؤں کی مختلف گلیاں اور محلے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔کھڑا پانی اور گندگی بڑھنے کے باعث لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ صورتحال یہاں تک خراب ہے کہ جوکھیہ محلہ سے خاصخیلی پاڑا تک معصوم بچوں کو اسکول جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بابرکت مہینے میں نمازیوں کو بھی سخت پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی مکلی کے پاس بھاری بجٹ ہونے کے باوجود چیئرمین اسے خرچ کرنے کے لیے تیار نہیں، بلکہ آنے والا ماہانہ بجٹ بھی ضائع کیا جا رہا ہے۔متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناریجا گاؤں کے تمام محلوں اور گلیوں کو پکا کیا جائے، پیور بلاکس لگائے جائیں، ڈرینیج نظام بحال کر کے بارش کے کھڑے پانی کی نکاسی کی جائے، اور آئندہ ماہانہ بجٹ کو درست طریقے سے خرچ کر کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔