میری لونگ گواچا سے شہرت پانیوالی اداکارہ مسرت نذیر ان دنوں کہاں ہوتی ہیں اور کیا کرتی ہیں ؟؟ پاکستان فلم انڈسٹری میں کئی سپرہٹ فلموں اور لاتعداد مقبول گانوں سے اپنا آپ منوانے والی اداکارہ اور گلوکارہ مسرت نذیر 1940 میں لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ ان کے والد، نذیر احمد، لاہور کے میونسپل کارپوریشن میں کنٹریکٹر کے طور پر کام کرتے تھے۔ والدین کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر بنے۔ اپنے اس خواب کی تعبیر کے لیے انہوں نے اپنی بیٹی کو بہترین تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔انہوں نے 1950 کی دہائی کے اوائل میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ریڈیو سے آمدنی ناکافی ہونے کی وجہ سے مسرت نے فلموں کا رخ کیا۔ 1955 میں وہ مشہور فلم ڈائریکٹر انور کمال پاشا سے ملیں۔ کمال پاشا نے ان کے اندرچھپے ٹیلنٹ کو پہچانتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی طبع آزمائی کریں۔والدین سے فلموں میں کام کرنے کی اجازت لینے کے بعد، پاشا نے ان کا فلمی نام ”چاندنی“ رکھا اور اپنی فلم ”قا۔تل“ (1955) میں انہیں کاسٹ کیا۔اسی سال، وہ پنجابی فلم ”پتن“ میں نظر آئیں، جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ بعد ازاں، مسرت نذیر نے پاٹے خان ، ماہی منڈا، یکے والی، زہرِ عشق ، یار بیلی اور کرتار سنگھ جیسی کامیاب فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ان کے گائے ہوئے مشہور گیت، ”لٹھے دی چادر اُتے سلیٹی رنگ ماہیّا“، ”میرا لونگ گواچہ“ آج بھی شادیوں اور تہواروں میں شوق سے سننے اور گانے جاتے ہیں۔انہوں نے ریڈیو اور فلم دونوں کے لیے درجنوں یادگار گیت گائے، جنہوں نے انہیں عوامی مقبولیت اور لازوال عزت دلائی۔مسرت نذیر کو اپنے فنی کیریئر کے دوران پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی بڑے اعزازات سے نوازا گیا۔1965 میں مسرت نذیر نے ڈاکٹر ارشد مجید سے شادی کی اور کینیڈا منتقل ہو گئیں۔ شادی کے بعد انہوں نے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر اپنی نجی زندگی پر توجہ دی۔ ان کے بیٹے عمر مجید ایک معروف فلم میکر ہیں جو اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا میں ہی مقیم ہیں۔1970 کی دہائی کے اواخر میں انہوں نے کچھ عرصہ لاہور میں گزارا مگر بعد ازاں دوبارہ کینیڈا منتقل ہو گئیں، جہاں وہ اب بھی اپنے خاندان کے ساتھ پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔مسرت نذیر اگرچہ اب شوبز سے دور ہیں، لیکن ان کی تصاویر وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہیں۔ ان کے مداح آج بھی انہیں دعاؤں اور محبتوں سے یاد کرتے ہیں۔ مسرت نذیر کا نام پاکستان کی موسیقی کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]