November 17, 2026

میرپورخاص (شاھدمیمن) تین معصوم بچیاں بوتل میں پانی سمجھ کر زہریلی پینے سے جاں بحق ہو گئیں،

Screenshot_2026-02-21_194242

میرپورخاص (شاھدمیمن) تین معصوم بچیاں بوتل میں پانی سمجھ کر زہریلی پینے سے جاں بحق ہو گئیں، نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی، علاقے میں سوگ کی فضا طاری ہو گئی تفصیلات کے مطابق 4 روز قبل پھلاڈیوں پولیس اسٹیشن کی حدود گرھوڑ شریف کے نواحی گوٹھ سومار شر میں 3 معصوم بچیاں کھیل میں مصروف تھیں کی انہیں ایک بوتل ملی اور نے پانی سمجھ کر زہریلی دوا پی لی زہریلی دوا پینے سے بچیوں کی حالت غیر گئی اور بے ہوش ہو گئیں تینوں بچیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ان میں سے ایک بچی اقراء شر جاں بحق ہو گئی جبکہ دو بچیوں رخسانہ شر اور زلیخان شر کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیر علاج تھیں اور دونوں بچیاں جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں لواحقین نے بھی 2 بچیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے بچیوں کے فوت ہو جانے کی اطلاع ملنے کے بعد گوٹھ میں فضا سوگوار ہو گئی اور ہر آنکھ اشکبار تھی حیدرآباد کے اسپتال سے معصوم بچیوں کی نعشیں گوٹھ سومار شر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔