November 17, 2026

اب بولو سی سی ڈی ٹھیک کررہی تھی یا غلط ؟؟؟

FB_IMG_1771729499043

اب بولو سی سی ڈی ٹھیک کررہی تھی یا غلط ؟؟؟ قا.تلوں نے لا.ش واپس کرنے کے 25 لاکھ وصول کر لیے ۔ منڈی بہاؤالدین میں سنار کی بوری بند لا.ش برآمد ۔۔۔ق.ت.ل کیوں کیا گیا ؟ قا.تل کون نکلے ؟ افسوسناک حقائق سامنے آگئے ۔۔۔۔۔ ایک ماہ قبل منڈی بہاؤالدین کی معروف کاروباری شخصیت اکرام شہزاد لاپتہ ہو گئے تھے اور چند روز قبل ایک سیم نالے سے انکی بوری بند لا.ش برآمد ہوئی ، پولیس نے اس کیس کو چیلنج سمجھ کر ملزمان کو 24 گھنٹوں میں ٹریس کر لیا ، گرفتار ملزمان نے بتایا کہ وہ گاہک بن کر اکرام شہزاد کے پاس آتے جاتے رہتے تھے ، ایک ماہ قبل انہوں نے اکرام شہزاد کو کال کی اور کہا کہ ہم نے سونا بیچنا ہے جو زیادہ مقدار میں ہے آپ آئیں اور چیک کر لیں باقی معاملات بعد میں دیکھ لیں گے ۔ اکرام شہزاد کو اپنے گاہکوں پر اعتبار تھا چنانچہ وہ دکان بند کرکے انکے بتائے پتہ پر پہنچے تو ملزمان نے سر میں ہتھوڑے کے وار کرکے اکرام شہزاد کو ق.ت.ل کردیا اور لا.ش بوری مین ڈال کر ایک ویرانے میں نالے میں پھینک دی ، اب ان ملزمان کا پلان تاوان وصول کرنا نہیں تھا بلکہ اکرام شہزاد کی دکان کا صفایا کرنا تھا ۔اور چونکہ تاجر انہیں اچھی طرح جانتا تھا اس لیے وہ اسے زندہ واپس جانے دینے کا رسک نہیں لے سکتے تھے ۔ ملزمان نے اکرام شہزاد کی جیب سے دکان کی چابیاں نکال لی تھیں اور موقع پاکر وہ دکان پر بھی گئے لیکن دکان میں موجود تجوری ان سے نہ کھلی چنانچہ یہ واپس آگئے اور پلان بی کے تحت اکرام شہزاد کے گھر والوں سے رابطہ کیا کہ آپ کے گھر کے سربراہ کا ہم بتائیں گے ہمیں 25 لاکھ روپے دو ، لواحقین اس دوران پولیس کو رپورٹ کر چکے تھے ، پولیس کے مشورے سے ایک جگہ 25 لاکھ روپے رکھے گئے اور ملزمان نے وہ وصول کرکے انہیں سیم نالے میں لا۔ش کا بتا دیا ۔۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو پکڑ لیا ہے ۔۔۔۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا عام شہریوں کو ق۔ت۔ل کرکے لا۔ش بوری میں بند کرکے پھینکنے اور 25 لاکھ وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق ہیں ، کیا سی سی ڈی کے طریقہ کار پر تنقید کرنے والے اس بات کی ضمانت دیں گے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی اور کسی قانونی پیچیدگی کا سہارا لے کر قا۔تل رہا نہیں ہونگے ۔۔۔۔۔۔ پاکستانیوں کی اکثریت کا واضح مطالبہ بار بار سامنے آچکا ہے کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا سلسلہ نہ روکا جائے، آپ کا کیا خیال ہے ، اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں