November 16, 2026

پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ فردوس بیگم المعروف ’’ہیر‘‘

FB_IMG_1794751542895

پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ فردوس بیگم المعروف ’’ہیر‘‘

پاکستانی فلمی تاریخ کی خوبرو اور مقبول اداکارہ فردوس بیگم کا اصل نام پروین تھا۔ آپ 4 اگست 1947ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ پنجابی فلم ’’ہیر رانجھا‘‘ (1970ء) میں ہیر کے لازوال کردار نے آپ کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا اور آپ ہمیشہ کے لیے فلمی دنیا کی ’’ہیر‘‘ بن گئیں۔

آپ کی یادگار فلموں میں ملنگی، ہیر رانجھا، دلاں دے سودے، آنسو، ضدی، مرزا جٹ، بنارسی ٹھگ، ماں پتر اور عشق نہ پچھے ذات شامل ہیں۔

آپ نے ڈیڑھ سو سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 16 دسمبر 2020ء کو لاہور میں انتقال ہوا اور آپ کو قبرستان میانی صاحب میں سپردِ خاک کیا گیا۔

تحریر و تحقیق: مرزا عثمان بیگ