*رمضان نیکیوں کا موسم بہار، بخشش کی سالانہ اسکیم*
منگل 17 فروری 2026
تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
ماہ صیام نیکیوں موسم بہار شروع ہوا چاہتا ہے کمر بستہ ہو جائیں اور ماہ صیام کی رحمتوں کا بھر پور فائدہ اٹھائیں۔
رمضان مبارک شروع ھوتے ھی جنت کے دروازے کھول دیۓ جاتے ھیں اور جھنم کے دروازے بند کر دیۓ جاتے ھیں
رمضان میں عمره کا ثواب حج کے برابر ملتا ھے
حضرت ابو هریره سے روایت ھے که رسول الله نے فرمایا جب رمضان آتا ھے تو آسمان کے دروازے کھول دیۓ جاتے ھیں اور جھنم کے دروازے بند کر دیۓ جاتے ھیں اور شیاطین قید کر دیۓ جاتے ھیں. (بخاری و مسلم)
حضرت عمر بن مرة جهینی سے روایت ھے کی ایک آدمی نبی اکرم کی خدمت میں حاضر ھوا اور عرض کیا یا رسول الله صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اگر میں گواھی دوں که الله کے سوا کوئ الہی نهیں. آپ الله کے رسول ھیں. پانچوں نمازیں پڑھوں ذکواة ادا کروں اور رمضان میں قیام و صیام کروں تو میرا شمار کن لوگوں میں ھو گا؟
آپ نے ارشاد فرمایا صدیقین اور شهدا میں. (رواه بزار و ابن خزیمه)
*رمضان نیکیوں کا موسم بہار، بخشش کی سالانہ اسکیم*
فرمان نبوی الشریف ہے کہ بد بخت ہے وہ شخص جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آیا اور وہ اپنی بخشش نہ کروا سکا۔
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہماری نمازیں قبول فرما، روزے قبول فرما، ہمارے رکوع و سجود اور دیگر نیک اعمال قبول فرمانا۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333