نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد کے کچے میں بھنڈ برداری کے درمیان دوبارہ زمین کے تنازعہ پر فائرنگ دو بچیاں سمیت تین افراد جابحق
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد کے کچے میں بھنڈ برداری کے درمیان دوبارہ زمین کے تنازعہ پر فائرنگ دو بچیاں سمیت تین افراد جابحق
پانچ سال قبل بھی زمینی تصادم میں ایس ایچ او سمیت پانچ افراد جابحق ہوگئے تھے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا ضلع شہید بے نظیر آباد *میں زمین کے تنازع پر قیمتی جانوں* کے ضیاع کا نوٹس ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ڈی ایچ بمبھائی میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق، وزیر داخلہ کا اظہار افسوس وزیر داخلہ سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار ضیاء الحسن لنجار کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے پولیس کو ہر ممکن اقدامات کی ہدایت زمین کے تنازعات کو قانون کے دائرے میں حل کیا جائے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی، معصوم بچیوں کی جان کے ضیاع پر وزیر داخلہ کا گہرے دکھ اور رنج کا اظہارعلاقے میں امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے، ضیاء الحسن لنجار وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تھانہ کشور پور کی حدود میں زمینی تنازع پر جھگڑے کا واقعہ: ایس ایس پی سمیر نور چنہ کا سخت نوٹس، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر تعینات ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے تھانہ کشور پور کی حدود میں بھنڈ برادری کے دو گروپوں کے درمیان زمینی تنازع پر ہونے والے خونی تصادم کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کے احکامات پر ضلع بھر کے ڈی ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئےزمینی تکرار کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور صورتحال کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے پورے ایریے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا بیان ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ، قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انسانی جانوں کا ضیاع ایک سنگین جرم ہے اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث تمام ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی کے باعث اب حالات قابو میں ہیں۔سرچ آپریشن: روپوش ملزمان اور جھگڑے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم مقامات پر پکٹس قائم کر دی گئی ہیں۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے واضح کہا ہے کہ جب تک تمام ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی، پولیس کی نفری علاقے میں موجود رہے گی۔