11

رمضان اور قرآن* پیر 16 فروری 2026 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*رمضان اور قرآن*

پیر 16 فروری 2026
تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں (دوسرے اوقات کے مقابلہ میں) جب جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ملتے تو بہت ہی زیادہ جود و کرم فرماتے۔ جبرائیل علیہ السلام رمضان کی ہر رات میں محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ملاقات کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن کا دورہ یعنی ورد کرتے، غرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو بھلائی پہنچانے میں بارش لانے والی ہوا سے بھی زیادہ جود و کرم فرمایا کرتے تھے(رواہ بخاری)

رمضان میں کم از ایک بار قرآن مجید پڑھنا یا سننا واجب ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو جبرائیل علیہ السلام رمضان میں ایک بار قرآن کا ورد کرایا کرتے تھے اور جس سال آپکا وصال ہوا اس سال آپکو دو بار قرآن مجید کا ورد کرایا گیا

یاد رہے کہ نماز تراویح کا یہی وہ عظیم فلسفہ ہے جسے مسلمان تر و تازہ رکھتے ہیں کیونکہ پورے ماہ صیام میں نمازی نماز تراویح میں کم از کم ایک بار قرآن مجید سننے کا اہتمام کرتے ہیں

یا اللہ تعالی ہمیں قرآن مجید کی سمجھ عطا فرما اس پر عمل کی توفیق دے اور ماہ رمضان کے روزے رکھنے کی ہمت عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں