November 17, 2026

بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ استاد نصرت فتح علی خان کی بیٹی ندا نصرت کہاں ہوتی ہیں

FB_IMG_1771170309893

بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ استاد نصرت فتح علی خان کی بیٹی ندا نصرت کہاں ہوتی ہیں اور کیا کرتی ہیں ؟ انکا راحت فتح علی خان سے کیا تنازعہ ہے ؟ 1998 میں جب استاد نصرت فتح علی خان انتقال کر گئے تو کچھ ماہ بعد انکی اہلیہ ناہید نصرت اپنی اکلوتی بیٹی ندا نصرت کو لے کر کینیڈا شفٹ ہو گئیں ، انہوں نے وہاں اپنا گھر خرید لیا اور بیٹی کی تعلیم وتربیت شروع کردی جو اس وقت صرف 12 سال کی تھیں ، استاد نصرت فتح علی خان نے اپنی بیگم اور بیٹی کے لیے اتنی دولت چھوڑی تھی کہ وہ پرآسائش زندگی بسر کرسکتی تھیں جو کہ انہوں نے کی ، افسوس کہ 2013 میں ناہید نصرت بھی کینیڈا میں انتقال کر گئیں ، ندا نصرت انکی میت پاکستان لائیں اور والد کے پہلو میں اپنی والدہ کو سپرد خاک کیا ، اسکے بعد وہ کچھ ہفتے یہاں رہیں اور پھر کینیڈا چلی گئیں ، 2018 میں ندا نصرت پاکستان آئیں تو انہوں نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ راحت فتح علی خان سمیت کئی گلوکار انکے والد کی قوالیاں انکی اجازت کے بغیر گا رہے ہیں جس پر وہ قانونی کارروائی کریں گی کیونکہ والد کی اصل وارث وہی ہیں ، ندا نصرت نے یہ بھی واضح کیا کہ راحت فتح کی بیوی کا نام بھی ندا ہے مگر وہ انکی بیوی نہیں ہیں ۔۔۔ راحت فتح علی اور دیگر رشتہ دار ندا نصرت کی اس پریس کانفرنس پر بہت ناراض ہوئے راحت فتح علی خان نے کہا تھا کہ وہ استاد نصرت فتح علی خان کے باقاعدہ تسلیم شدہ شاگرد اورجانشین ہیں اور انکی قوالیاں گانے سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا ۔۔۔ ندا نصرت ایک بار پھر کینیڈا چلی گئیں اور اس وقت وہاں ایک اچھی زندگی گزار رہی ہیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ندا نصرت نے شادی کر لی ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔یہ بات یقینی ہے کہ والد کی قوالیوں اور انکے رائٹس سے شاید ندا نصرت کو کوئی حصہ نہیں مل رہا اسی بات پر وہ راحت فتح علی خان سے اب بھی ناراض ہیں ۔۔۔۔۔