41

بابرہ دل پھینک خوبصورت اور بلا کی ذہین تھی

بابرہ دل پھینک خوبصورت اور بلا کی ذہین تھی مگر جسم فروش ہرگز نہیں تھی ،کہا جاتا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کام لینے ، خود کو انڈسٹری میں اِن رکھنے اور بڑے بڑے پروجیکٹس کا حصہ بننے کے لیے اپنے وقت کے عظیم فنکار منور ظریف کا سہارا لیا۔ اور یہ کہ شادی شدہ منور ظریف ان کی زلفوں کے اسیر ہوچکے تھے۔ اور کچھ لوگوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بابرہ شریف نےکام نکلوانے کے بعد ان سے بے وفائی کر دی تھی جو وہ سہہ نہ سکے اور یہ روگ ان کی جان لے گیا۔ پھر اداکار اسماعیل شاہ کو بابرہ شریف سے محبت ہوئی اور وہ مے نوشی کرنےلگے اور پھر ان کی زندگی کو بھی یہی غم کھا گیا۔ مشہور فلم پرڈیوسر شہزاد گل کا بھی بابرہ سے افیئر سنا گیا اداکار ایاز نائیک کا بھی بابرہ شریف سے افیئر رہا۔ لیکن جس مرد سے بابرہ شریف نے شادی کی تھی وہ تھے اپنے وقت کے کامیاب ترین ہیرو شاہد۔ شاہد کو بابرہ اپنا بنا چکی تھیں۔ دونوں نے شادی کی انگلینڈ ہنی مون منایا اور پیار میں اس قدر مگن ہوگئے کہ ایک ہفتہ تو کمرے سے باہر ہی نہ نکلے اور جب پاکستان واپس آئے تو پھر کہیں جا کر یہ راز کھلا۔ اخباروں میں دونوں کی شادی کی خبریں لگنا شروع ہوگئیں۔ مگر یہ شادی زیادہ عرصہ چل نہ سکی اور اس کا انجام طلاق کی صورت میں سامنے آئے۔ یہ بابرہ کی پہلی اور آخری شادی تھی…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں