*تھانہ ٹبہ سلطان پورکی حدود میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات*
*تھانہ ٹبہ سلطان پورکی حدود میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات*
*دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی طرف سے فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس*
میلسی(محمدمختارسولگی)سرکل میلسی کے تھانہ ٹبہ سلطانپور کی حدود جنڈانوالہ میں ڈکیتوں کی طرف سے ناکہ لگا کر شہباز قلندر سے واپس آنے والے زائرین کی بس سمیت متعدد گاڑیوں کو روک کر لوٹ لیا۔
بس ڈراٸیور نے گاڑی بھگانیکی کوشش کی۔گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے چلتی بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
ڈاکوؤں نے مسافروں سے نقدی، زیورات، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ اسکے علاوہ ٹرک، ٹرالر ڈرائیوروں اور کار سواروں سے بھی لاکھوں روپے اور موبائل فون لوٹ لیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے پل جنڈاں والا پر ناکہ لگا کر مسافروں کو یرغمال بنائے رکھا اور واردات کے دوران فائرنگ کرتے رہے، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی میلسی چوہدری سعید احمد سیال اور ایس ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطانپور چوہدری اشرف ظہور جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ۔پولیس کے مطابق وقوعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش و تحقیقات جاری ہیں جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔