48

اللہ کرے کسی کو عروج آئے تو پھر زوال نہ آئے ، مجھے تو لگتا ہے میں نے کبھی عروج پایا ہی نہیں

اللہ کرے کسی کو عروج آئے تو پھر زوال نہ آئے ، مجھے تو لگتا ہے میں نے کبھی عروج پایا ہی نہیں ۔۔۔۔ماضی کی مشہور اداکارہ مناہل شیخ گلبرگ لاہور میں ایک کمرے میں رہنے پر مجبور ، اکلوتا بیٹا زندگی کا آخری سہارا ، ٹیلر ماسٹرز کے کپڑے سی کر زندگی کا پہیہ چلانے کی کوشش جاری ۔۔۔۔ اداکارہ مناہل شیخ کی مطابق عروج کے دنوں میں شادی کی تو اسکے بعد جلد ہی ایک بیٹے کی ماں بن گئی مگر پھر ایک تو ٹی وی پر کام ملنا بند ہو گیا اور جلد شوہر بھی ساتھ چھوڑ کر بیرون ملک چلا گیا جس نے پلٹ کر خبر ہی نہ لی ، والدہ کا انتقال ہوا تو مناہل شیخ اپنا اقبال ٹاؤں میں عالیشان گھر بیچ کر ایک کمرے کے فلیٹ میں منتقل ہو گئیں اس دوران یہ ایک خطرناک قسم کے کینسر میں مبتلا ہوئیں تو ساری جمع پونچی اس مرض پر لگ گئی ، اب انکا کل سرمایہ صرف ایک کمرہ ہے اور اللہ کے بعد آخری سہارا صرف انکا بیٹا ۔۔۔ مناہل شیخ کے مطابق انکے پڑوس میں کچھ اوباش لوگ رہتے ہیں جو انہیں آئے روز تنگ کرتے ہیں اور اکثر انہیں گھر میں گھس کر مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہیں ، مناہل شیخ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ انکے ساتھ صرف ایک نیکی کی جائے اور انہیں انکے پڑوس میں رہنے والے بدمعاشوں سے نجات دلائی جائے ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں