وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیے۔
کھلی کچہری میں آنے والے سائلین نے مسائل بروقت حل ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں سائلین کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کریں سائلین کو دفاتر کے غیر ضروری چکر لگوانا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔