میں نے پہلی فلم میں سلطان راہی مرحوم کے ساتھ کام کیا ، میں انہیں آغا جی اور وہ مجھے بی بی کہتے تھے ، ایک بار میں نے انہیں کہا ، آغا جی آپ اتنے بڑے سٹار ہیں اور آپ کو آفرز بھی ہیں پھر آپ باہر جا کر کسی بڑی فلم میں کام کیوں نہیں کرتے ؟ انہوں نے جو جواب دیا ، جان کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے ، کہنے لگے : بی بی : میں کسی اور جگہ جا کر کام اس لیے نہیں کرتا کہ یہاں میرے ساتھ سینکڑوں لوگوں کا روزگار جڑا ہے ، چھوٹے اداکار، ایکسٹراز ، ٹیکنیشنز ، رائٹرز، ڈائریکٹرز، سینما کے مالک اور مزدور ، اگر میں باہر چلا جاؤں تو جو حالات ہیں انڈسٹری بیٹھ جائے گی ، میں ان سینکڑوں لوگوں کی خاطر انڈسٹری سے چمٹا ہوا ہوں ۔۔۔۔ اداکارہ کنول کے بقول : سلطان راہی حقیقت میں ایک درویش انسان تھے ، ان جیسا اداکار اور عظیم انسان انڈسٹری کو دوبارہ نہیں ملے گا ۔50 سال کی عمر اور ہیرو لک نہ ہونے کے باوجود راہی صاحب انڈسٹری کو عروج پر لے گئے ، انکی وجہ سے بڑی بڑی اداکارائیں ہٹ ہوئیں ، انکے ساتھ کام کرنے کو یہ اپنی خوش قسمتی سمجھتی تھیں اور میں گواہ ہوں کہ ڈائریکٹرز کہتے ، اللہ نے سلطان راہی کی صورت میں ہمیں ایک انعام دیا ہے ۔۔۔۔ اللہ مغفرت فرمائے میں انکے لیے ہمیشہ دل سے دعا گو رہتی ہوں ۔۔۔۔ اداکارہ کنول نعمان کی خوبصورت باتیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]