November 17, 2026

عنوان. مجھے تم سے محبت ہے تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور

Screenshot_2026-01-12_185003

عنوان. مجھے تم سے محبت ہے
تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
مجھے تم سے محبت ہے
صرف اتنا کہ دینے سے
محبت ہو نہیں سکتی
محبت روگ ہے، آزار ہے
رگ و جاں کا دکھڑا ہے
بہت ہی ٹیڑھا رستہ ہے
میرے ساجن کا مکھڑا ہے
بڑے ہی روکھا لہجہ ہے
سبھی کا سانس اکھڑا ہے
مجھے تم سے محبت ہے
صرف اتنا کہ دینے سے
محبت ہو نہیں سکتی
وہ نام کی مہ پارہ، واقعی میں پارہ صفت تھی، ٹوٹتی تو چمکتی،بکھرتی تو روشنی بانٹتی. چچا کے بیٹے کے جھوٹے وعدےاس کے خوابوں پہ یوں پھوار بن کے اترے، جیسے موسم کی پہلی بارش، مگر جب دھوپ نکلی تو سب نقش جنھیں جھوٹ کے رنگوں سے رنگا گیا تھا،وہ ایک دم سے پھیکے پڑ گیے اسے آی لو یو کہنے والا جھوٹا عاشق نامدار، ایک دم ہی غایب ہو گیا، ماں کی خوشی کے نام پر آب پارہ کے ہاتھ میں صرف ملال رہ گیا بس ایک لولا لنگڑا ملال اور چبھتا ہوا سوال،
مہ پارہ روی نہیں، اس نے آیینے کے سامنے کھڑے ہو کر
اپنے آنسو پونچھے اور خود سے کہا، محبت اگر قید ہو جاے تو و ہ محبت نہیں رہتی،
وقت کچھ آگے گزرا، محلے کی گلیاں وہی تھیں، وہ بوسیدہ دیواریں اور اونچے اونچے پر انے گھرتھے جن کا رنگ و روغن اتر چکا تھا اور وہ. دکھنے میں بھی بھوت بنگلے ہی دکھتے تھے، مہ پارہ نے مجھے تم سے محبت ہے کہہ کر مکر جانے والوں کے درد سے چھٹکارا پانے کے لیے پڑھای میں اپنے آپ کو کچھ زیادہ ہی مصروف کر لیا اور پھر سکول میں بچوں کو پڑھانے کا کام شروع کر دیا. بچوں کے شور میں اسے زندگی کی لے سنای دینے لگی، وہ اب بھی ہنستی تھی مگر اب اس کی ہنسی میں ٹھہراو تھا اور جھیلوں جیسی گہرائی،اس کے علم نے اسے سکھا دیا تھا کہ زندگی کا سارا حسن صرف اور صرف معاف کر دینے میں ہی ہے اس نے ایک رقعہ لکھ کر امام مسجد کو بھیج دیا، مہ پارہ کے دل میں اب بھی سمندر تھے مگر اب یہ سمندر طوفان نہیں لاتے تھے بلکہ ساحل بن چکے تھے، کلیساؤں کی بجتی ہوی گھنٹیاں، اور منبروں پہ ہونے والے واعظ اب بھی اس کے کانوں میں رس گھولتے تھے، اس کی سندرتا اور اس کے بڑے دل کے چشم دید گواہ یہ برملا کہتے پھرتے تھے کہ مہ پارہ جیسے لوگ آج کل ناپید ہو چکے تھے، مگر سچ تو یہ ہے کہ مہ پارہ جیسی لڑکیاں نہ ہی خاموش ہوتی ہیں نہ ہیں نہ ہی ناپید وہ اپنی خاموشی اور صبر کو فن بنا لینے کے ہنر سے مکمل طور پہ آگاہ ہوتی ہیں، اور یوں محبت نامی لٹیرا اس کے حسن پہ چند لمحوں کے لیے فدا ہو جانے و الا، صرف مجھے تم سے محبت ہے کہہ کے پلٹ جانے والا اپنی ماں کی بھانجی سے نکاح کر لینے والا، جھوٹ کے جہان کا حکمران اس کے دروازے سے لوٹ آیا.
مہ پارہ نے ٹھنڈ کی شدت سے بچنے کے لیے دروازہ بند کیا، کھڑکی کھولی اور زندگی اپنی پوری تابانیوں اور رعانیوں کے ساتھ اندر آ گءی.
نام لے لے تیرا اے الفت
لوٹنے والوں نے کیا کیا لوٹا
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
Punnam.naureenl@icloud.com