November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرگودھا میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل قادر نے

IMG-20260120-WA0126

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرگودھا میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل قادر نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا ۔ پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی ۔جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈیز فورس کے دستوں نے شرکت کی ۔ ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کے مطابق جنرل پریڈ کا مقصد جوانوں کی جسمانی فٹنس اور ڈسپلن کو برقرار رکھنا ہے۔