ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بونیر نور الامین ایک فرض شناس اور قابل افسر ہے۔
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بونیر نور الامین ایک فرض شناس اور قابل افسر ہے۔
نور الامین نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔
بونیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نور الامین کا تبادلہ ستمبر 2026 میں ضلع بونیر ہوا جہاں انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ان کے چارج سنبھالنے کے بعد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افس کی جانب سے پنشنرز کی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔ اس میں PAK-ID ایپ پر پروف آف لائف (POLC) کے لیے پنشنرز کا آن لائن ڈیٹا اپڈیٹ کرنا شامل ہے تاکہ بزرگ شہری گھر بیٹھے اپنی تصدیق کر سکیں۔تعیناتی کے بعد مقامی سرکاری ملازمین اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے ان سے ملاقاتیں کیں جن میں ملازمین کے مالی و دفتری معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔واضح رہے کہ بونیر کے سرکاری ملازمین کا کہنا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نور الامین ایک فرض شناس اور قابل افسر ہے جنہوں نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے حوالے سے درپیش مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔