November 17, 2026

پروفیسر عبدالحمید کوکب صاحب کی جماعت اہلِ سنت پاکستان ضلع ننکانہ میں شمولیت پر مبارکباد ننکانہ صاحب:(نامہ نگار محمد عبداللہ فاروق چدھڑ)

IMG-20260120-WA0017

پروفیسر عبدالحمید کوکب صاحب کی جماعت اہلِ سنت پاکستان ضلع ننکانہ میں شمولیت پر مبارکباد
ننکانہ صاحب:(نامہ نگار محمد عبداللہ فاروق چدھڑ)
جماعت اہلِ سنت پاکستان ضلع ننکانہ کے لیے یہ ایک نہایت خوش آئند اور باعثِ فخر موقع ہے کہ ملک کی معروف علمی و فکری شخصیت پروفیسر عبدالحمید کوکب صاحب نے جماعت اہلِ سنت پاکستان میں باضابطہ شمولیت اختیار فرمائی۔ ان کی جماعت میں شمولیت کو فکری، دینی اور تنظیمی حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر امیر جماعت اہلِ سنت پاکستان ضلع ننکانہ علامہ اسد مدنی صاحب نے پروفیسر عبدالحمید کوکب صاحب کو دلی مبارکباد پیش کی، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر صاحب کی علمی خدمات، فکری بصیرت اور دینی وابستگی جماعت کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی شمولیت سے اہلِ سنت کے فکری بیانیے کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔
اس موقع پر ننکانہ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی ناصر قادری ایڈووکیٹ اور جماعت اہلِ سنت پاکستان ننکانہ کے ناظمِ اعلیٰ پیر شفیق سیفی صاحب نے بھی پروفیسر عبدالحمید کوکب صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پروفیسر صاحب کی شمولیت سے معاشرے میں دینی ہم آہنگی، فکری تربیت اور مثبت مکالمے کو فروغ ملے گا۔
پروفیسر عبدالحمید کوکب صاحب علمی و تدریسی میدان میں ایک معتبر مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی علم، تحقیق اور فکری رہنمائی کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ ان کی شمولیت سے جماعت اہلِ سنت پاکستان ضلع ننکانہ کو نہ صرف علمی استحکام حاصل ہوگا بلکہ نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد میسر آئے گی۔
آخر میں جماعت اہلِ سنت پاکستان ضلع ننکانہ کی قیادت اور کارکنان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس فیصلے کو دینِ اسلام، اہلِ سنت و جماعت اور ملک و قوم کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے، اور پروفیسر عبدالحمید کوکب صاحب کو دینِ حق کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🌹