November 17, 2026

افسانہ عنوان. خراٹے تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور

Screenshot_2026-01-12_185003

افسانہ
عنوان. خراٹے
تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
وہ بڑی ہی خوبصورت تھی، اس کی خوبصورتی ، فسانہ نہیں ایک خوبصورت حقیقت تھی، ایک بارعب اور خبر دار کرنے والا سچ، لمبی چوڑی، دبلی پتلی، کھنکھناتی ہوی ہنسی اور مسکراتا ہوا لہجہ اس کے زندہ و جاوید ہونے کی توجہیہ تھا، وہ نازوں پلی بابا کی لاڈلی، سکھیوں کی شہزادی، ہرنی کی طرح قلانچیں بھرتی ہر طرف ہنستی مسکراتی بڑی بھلی لگتی تھی، اس کا چلنا پھرنا، اٹھنا بیٹھنا، باتیں کرنا، گھر کے کام کاج کرنا، موج مستی کرنا سب کچھ ہی محبت بھرا تھا ہاں چونکہ اس کے ستواں ناک کی ہڈی تھوڑی سی ٹیڑھی تھی تو وہ رات کو سوتے وقت جب گہری نیند کی وادیوں میں اترتی تو دھیمے سروں میں خراٹے لیتی تھی، چونکہ بابا کی لاڈلی تھی تو باپ کے گھر اس کے خراٹوں پہ کوی سوال نہ اٹھا نہ ہی کوی لے دے ہوی ماں نے ہنس کر خراٹوں کو لوری کہا تو باپ کانوں میں روی ڈال کر بے فکر سو گیا، ہاں مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب بابا کی لاڈلی بیاہ کر ایک بہت بڑے لینڈ لارڈ کی بیوی بن گءی، جس کے نزدیک نیند مہربان دیوی اور بیوی کے خراٹے کفر تھے. بات ہلکی پھلکی نوک جھوک سی ہوتی ہوی طلاق تک پہنچ گءی، خاندان کے باقی لوگوں
بھی انگشت بدنداں تھے کہ بھلا یہ کون سا مسئلہ ہے جس کے لیے لینڈ لارڈ صاحب اچھی خاصی لڑکی کو طلاق دینے پہ آمادہ ہو گیے ہیں. شاید اسی لیے لوگ بیٹیوں کے پیدا ہونے پہ دکھی اور افسردہ ہو جاتے ہیں، تو بیٹی کو خراٹوں کی وجہ سے طلاق ہو گءی وہ بیچاری بغیر کسی جرم کے در بدر کر دی گءی، ماں نے اپنی دکھی اور معصوم بیٹی کا ماتھا چوم کے اس کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ہولے سے کہا میری بیٹی کے خراٹے تو پرستان کی پریوں کی لوریوں جیسے ہیں، اور بابا نے آپ کانوں سے روی نکال کر کہا میری دھی رانی کے خراٹے تو میری رات کا چین ہیں، کاش والدین سے بڑھ کے بھی کوی چاہنے والا اور ناز اٹھانے والا ہوتا؟
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
Punnam.naureenl@icloud.com