ظہیر عباس بھٹی: تعلیم کے افق پر درخشاں ستارہ خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
ظہیر عباس بھٹی: تعلیم کے افق پر درخشاں ستارہ
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
تعلیم کسی بھی معاشرے کی بنیاد اور قوموں کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے اور اس شعبے میں مخلص، دیانت دار اور وژن رکھنے والی شخصیات ہی حقیقی تبدیلی کی علمبردار ہوتی ہیں۔ نورپورتھل میں تعلیمی بہتری اور نظم و ضبط کی علامت سمجھے جانے والے ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی کو ایکس سی ای ایجوکیشن خوشاب رانا شبیر احمد صابری اور موجودہ سی ای او عیسی ا لالی کی طرف سے ایک پروقار تقریب کے دوران سندِ امتیاز سے نوازا جانا نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا اعتراف ہے بلکہ محکمہ تعلیم کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ بھی ہے۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے فخر تھل ظہیر عباس بھٹی کو اعلی ا انتظامی صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ مختلف سرکاری سکولوں کے سربراہ کی حیثیت سے اور بطور فرض شناس افیسر تعلیم کی حیثیت سے ان کی محکمہ تعلیم ضلع خوشاب کے لیے گرانقدر خدمات ہیں ۔
ظہیر عباس بھٹی نے بطور ڈپٹی ڈی ای او اپنی ذمہ داریاں انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں نبھائیں۔ اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری، اساتذہ کرام کی حاضری اور کارکردگی کی مانیٹرنگ، طلبہ کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد ان کی ترجیحات میں شامل رہا۔ ان کی قیادت میں نورپورتھل کے تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط اور نتائج میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔
ان کی سب سے نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ مسائل کو محض کاغذی کارروائی تک محدود نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ اساتذہ کرام کے ساتھ مشاورتی رویہ، والدین اور مقامی کمیونٹی سے رابطہ، اور بچوں کے مستقبل کے لیے سنجیدہ فکر انہیں ایک مثالی تعلیمی منتظم بناتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اساتذہ، طلبہ اور والدین سب میں یکساں مقبول ہیں۔
سندِ امتیاز کا اعزاز دراصل ان کی شبانہ روز محنت، دیانت داری اور فرض شناسی کا اعتراف ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف ظہیر عباس بھٹی کے لیے اعزاز ہے بلکہ نورپورتھل کے لیے بھی فخر کا باعث ہے کہ یہاں ایسا باصلاحیت اور مخلص افسر خدمات انجام دے رہا ہے جو تعلیم کو محض نوکری نہیں بلکہ مشن سمجھتا ہے۔
آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ ظہیر عباس بھٹی جیسے افسران قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ ان کی خدمات نئی نسل کے مستقبل کو روشن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ دعا ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے، خلوص اور لگن کے ساتھ محکمہ تعلیم کی خدمت کرتے رہیں اور مزید اعزازات ان کے نام ہوتے رہیں۔ آمین