ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون اباد میں رائے ہاوس ریان ولاز نزد مسجد اویس قرنی بھٹہ
ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون اباد میں رائے ہاوس ریان ولاز نزد مسجد اویس قرنی بھٹہ محمد پورہ الیعقوب ٹرسٹ ائی ہسپتال کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں مریضوں کا مفت چیک اپ اور فری میڈیسن تقسیم کی گئی
ہارون آباد میں الیعقوب ٹرسٹ ائی ہسپتال کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپ میں مستحق مریضوں کا مفت چیک اپ اور فری میڈیسن تقسیم کی گئی۔ کیمپ آرگنائزر راشد گجر کا کہنا تھا کہ جذبہ دکھی انسانیت سے سرشار حاجی محمد اشرف انجم نے اس نیک کام کا اغاز بارہ سال پہلے چشتیاں سے کیا تھا اب اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں فری طبی کیمپ لگائے جاتے ہیں جہاں مریضوں کے مفت چیک کے ساتھ ساتھ مفت ادویات اور مفت عینکیں بھی فراہم کی جاتی ہیں ہارون آباد میں بھی سو سے زائد مریضوں کا مفتی طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں کیمپ میں نادار اور مستحق لوگوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جاتی ہے اور بلا امتیاز علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے