*اسلام کی اصل ترتیب سمجھ لیجئے* بدھ 14 جنوری 2026 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*اسلام کی اصل ترتیب سمجھ لیجئے*
بدھ 14 جنوری 2026
تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
قرآن مجید ہمیں سب سے پہلے یہ نہیں کہتا کہ نفل پڑھو، لمبی تسبیحات کرو یا زیادہ رکعتیں ادا کرو۔
بلکہ قرآن سب سے پہلے کہتا ہے:
ماں باپ کے ساتھ احسان کرو، قریبی رشتہ داروں کا حق ادا کرو، یتیموں کو نہ بھولو، مسکینوں کو نظرانداز نہ کرو، اور تمام انسانوں سے اچھی بات کرو۔
اس کے بعد فرمایا گیا:
نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو۔
ذرا ترتیب پر غور کیجیے۔
اللہ نے اپنی عبادت سے پہلے اپنے بندوں کے حقوق رکھے۔
اسلام نے یہ نہیں کہا کہ صرف علما سے نرمی سے بات کرو، یا صرف بزرگوں سے ادب سے پیش آؤ، یا صرف مسلمانوں سے اچھا لہجہ رکھو۔
قرآن نے کہا: قولوا للناس حسناً — سب انسانوں سے اچھا بولنا۔ تلخ لہجہ، سخت کلامی، دل دکھانا…
یہ اسلامی مزاج نہیں، چاہے زبان پر تسبیح ہی کیوں نہ ہو۔
نماز اللہ کی ضرورت نہیں،
نماز انسان کی تربیت ہے۔
اللہ کی خدائی کو ہمارے سجدوں کی حاجت نہیں،
ہماری زندگی کو سجدوں کی حاجت ہے۔ جو نماز انسان کو انسان نہ بنائے، جو عبادت اخلاق نہ سنوارے، وہ صرف حرکات رہ جاتی ہے، روح نہیں۔ قیامت کے دن پہلا سوال یہ نہیں ہوگا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں،
بلکہ یہ ہوگا: تم نے میرے بندوں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
یاد رکھیے:
جو مخلوقِ خدا کا نہ ہو سکا،
وہ خدا کا کیا ہوگا؟
اسلام سجدوں کا نہیں، انسان بنانے کا دین ہے۔
اللہ تعالٰی عمل کی توفیق عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333