ہارون آباد/(حافظ ثاقب محمود)مرکزی مسلم لیگ کے عہدیداران ضلع بہاول نگر کے جنرل سیکریٹری حافظ امیر حمزہ رافع ، سینئر نائب صدرعبداللطیف
ہارون آباد/(حافظ ثاقب محمود)مرکزی مسلم لیگ کے عہدیداران ضلع بہاول نگر کے جنرل سیکریٹری حافظ امیر حمزہ رافع ، سینئر نائب صدرعبداللطیف
رانا علیم جنرل سیکریٹری ہارون اباد اورنے ہارون آباد کا دورہ کیا اور سیلاب کے دوران خدمت خلق کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نامور مخیر اور بزرگ شخصیت حاجی محمد سعید روح رواں وائٹل گروپ کی سابق وائس چیئرمین بلدیہ ہارون آباد ملک محمد ریاض خلجی کے ہمراہ بھوکاں پتن پر قائم سیلاب زدگان کے کیمپوں میں پہنچنے اور انہیں نہایت احترام کے ساتھ امدادی سامان کی فراہمی کا مشن موثر انداز میں نبھانے پر خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے کہا کہ حاجی محمد سعید نے ہمیشہ کی طرح سیلابی صورتحال میں بھی انسانوں کے دکھ درد میں انہیں عملی اقدامات کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جو اپنی مثال آپ ہے.ملک محمد ریاض خلجی کے بھی جذبہ کو سراہا گیا اور حاجی محمد سعید اور ملک محمد ریاض خلجی کو توصیفی شیلڈز پیش کی گئیں.
ملک محمد ریاض خلجی نے مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی عہدیداران کے دورے کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے سیلاب کے دوران باہمی تعاون سے ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے کاوشوں کو قدرومنزلت سے اجاگر کیا.