51

عائشہ جہانزیب کی بچپن کی محبت انکی زندگی کا سب سے بڑا غم : نامور پاکستانی خاتون ہوسٹ عائشہ جہانزیب کے والد انکے بچپن میں ہی انکی والدہ کو

عائشہ جہانزیب کی بچپن کی محبت انکی زندگی کا سب سے بڑا غم : نامور پاکستانی خاتون ہوسٹ عائشہ جہانزیب کے والد انکے بچپن میں ہی انکی والدہ کو چھوڑ کر چلے گئے تھے ، عائشہ جب جوان ہوئیں تو ان کی جہانزیب سے شادی ہوئی جس میں دونوں کی محبت خوشی اور گھر والوں کی رضا شامل تھی ، عائشہ جہانزیب کے شوہر جہانزیب جوانی میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہو گئے ڈاکٹروں نے کہہ دیا تھا کہ کوئی معجزہ ہو تو الگ بات ورنہ انکی زندگی چند ماہ سےزیادہ نہیں ۔۔۔ ان حالات میں جہانزیب عائشہ کے والد سے ملنا چاہتے تھے ، جب عائشہ نے اپنے والد سے بات کی تو انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر تم اپنے سسرالی گھر میں میری دعوت کرو سب رشتہ داروں کو بلاؤ تو میں آجاؤنگا اور وہیں تمہارے شوہر سے بھی مل لونگا ، حالانکہ جہانزیب موت کو سامنے دیکھ کر صرف اپنی بیوی اور بچوں کی نگہداشت انکے والد کو سونپنا چاہتے تھے ، گھر میں جہانزیب کی موت سے پہلے ہی صف ماتم بچھی ہوئی تھی ان حالات میں عائشہ کے والد کی دعوت کسی صورت مناسب نہ تھی چنانچہ عائشہ جہانزیب نے معذرت کر لی تو ابا نے بھی آنے سے انکار کردیا ، خیر جہانزیب اس دنیا سے رخصت ہو گئے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ انہیں الوداع کہہ دیا گیالیکن والد کی سنگدلی عائشہ جہانزیب کا کلیجہ آج بھی چیر جاتی ہے ، پہلا ظلم انہوں نے تب کیا جب انکے والدہ انکی والدہ کو چھوڑ کر چلے گئے چلو ایسا ہوتا ہے لیکن جو مرد بیوی کے ساتھ بچوں کو بھی چھوڑ جاتے ہیں اور پلٹ کر انکی خبر نہیں لیتے وہ دنیا کے سب سے ظالم مرد ہوتے ہیں ۔انہیں ذرا احساس نہیں ہوتا کہ والد کی شفقت سے محروم بچوں پر ہر روز کیا گزرتی ہے ۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں