خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب ملک
خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیرِ اہتمام امسال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کرنے والے ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے تمام طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اس شاندار تعلیمی کامیابی پر طلبہ و طالبات کے والدین، اساتذہ کرام، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور محکمہ تعلیم ضلع خوشاب کے متعلقہ حکام کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی نمایاں تعلیمی کامیابیاں ان کی محنت، لگن، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی بھرپور توجہ کا نتیجہ ہیں۔ یہ کامیابیاں نہ صرف طلبہ و طالبات بلکہ ان کے خاندانوں، تعلیمی اداروں اور پورے ضلع خوشاب کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کامیاب طلبہ و طالبات مستقبل میں بھی محنت، عزم اور لگن کو اپنا شعار بناتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اساتذہ کرام اور محکمہ تعلیم کی تعلیمی بہتری کے لیے جاری کوششوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔