October 27, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) مونٹیسری اینڈ ہائی اسکول سرگودھا میں اسلامی کوئز، قرأت اور نعت

IMG-20261027-WA0183

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) مونٹیسری اینڈ ہائی اسکول سرگودھا میں اسلامی کوئز، قرأت اور نعت کے سالانہ مقابلوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنی دینی، علمی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں تلاوتِ قرآن پاک، حمد و نعت، قرأت اور اسلامی کوئز کے مقابلوں کے علاوہ شاہِ مدینہ پرفارمنس اور سنتِ نبوی ﷺ پر مبنی اصلاحی ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر محمد عباس نے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا اور اپنے خطاب میں بچوں کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کی اہمیت اجاگر کی۔ پرنسپل پروفیسر میڈم روبینہ اسلم نے اپنے کلیدی خطاب میں والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں، ان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور اسکرین ٹائم کی نگرانی کریں اور انہیں مستند معلومات کے حصول اور کتب بینی کی عادت اپنانے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے عمل، صبر، برداشت، نرم رویے اور نظم و ضبط کے ذریعے بچوں کے لیے بہترین نمونہ بنیں تاکہ نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت مؤثر انداز میں کی جا سکے۔ تقریب کا مقصد طلبہ میں اسلامی تعلیمات، عشقِ رسول ﷺ اور مثبت اخلاقی اقدار کو فروغ دینا تھا۔