چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والی خواتین کے لیے ہنگامی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون جنرل سیکرٹری پپلاں بار ایسوسی ایشن۔
چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والی خواتین کے لیے ہنگامی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون جنرل سیکرٹری پپلاں بار ایسوسی ایشن۔
خواتین معاشرے کا ایک اہم جز ہے اور ہماری تقریبا آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ دور حاضر میں خواتین کی ایک خاصی تعداد مختلف شعبہ جات میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں جن میں ڈاکٹرز، انجینیئرز، وکیل وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ گھریلو خواتین اور خصوصا چھوٹے شہروں میں خواتین نے گھریلو پیمانے پر مختلف قسم کے کاروبار شروع کر رکھے ہیں جن کی اس طریقہ سے حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی جسکی وہ حقدار ہیں۔ ایسی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے موزوں مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس پر کوئی خاطرخواہ توجہ نہیں دی جاتی۔ مینا بازار یا دیگر جگہوں پر سٹالز لگانے کے لیے خواتین اور خصوصا چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والی خواتین کے لیے رعایتی نرخوں پر سٹالز لگانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسی خواتین اپنے کاروبار اور اپنے فن کو مزید اچھے طریقے سے اجاگر کر سکیں۔ سرکاری سطح پر ایسے کاروبار کرنے والی خواتین کے لیے مناسب اور موضوع ماحول فراہم کیا جائے اور ان کے کام کو دوام بخشنے کے لیے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کریں۔