49

نشو میڈم کی شرائط : اگر میری ساس ہماری شادی کی مخالفت نہ کرتیں تو شاید آج ہماری زندگی اتنی اچھی

نشو میڈم کی شرائط : اگر میری ساس ہماری شادی کی مخالفت نہ کرتیں تو شاید آج ہماری زندگی اتنی اچھی نہ ہوتی : رشتہ آسمانوں پر بنتے ہیں اس بات کو میں صدق دل سے مانتا ہوں ۔۔۔۔ یہ مجھے گیسٹ ہاؤس میں کام ملنے سے پہلے کی بات ہے ، ایک روز اخبار میں صاحبہ کی تصویر دیکھی تو دوستوں سے کہا انشااللہ یہ لڑکی میرے ساتھ فلم میں ہیروئن ہو گی اور ایک روز تمہاری بھابھی بھی بنے گی ، شاید یہ قبولیت کا وقت تھا ۔۔۔ بعد میں مجھے گیسٹ ہاؤس میں کام ملا اور میں آہستہ آہستہ مشہور ہونے لگا تب میں کرائے کے ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتا اور ایک سیکنڈ ہینڈ کار خرید لی تھی ، پہلی فلم میں کام ملا تو میری صاحبہ کے ساتھ کام کرنے والی خواہش پوری ہو گئی ، پھر ہم کام کرتے رہے اور ایک روز لاہور میں ایک پارک میں شوٹنگ کی دوران میں نے صاحبہ کو پھول پیش کرکے پروپوز کیا اس وقت نشو بھی سب دیکھ رہی تھیں مگر وہ سمجھیں کہ فلم کا سین ہے ، اس روز ہم ایک دوسرے کے دل میں اتر گئے ، صاحبہ نے اپنی والدہ سے بات کی تو میڈم نے مجھے ایک روز بلایا اور کہا پہلے اپنے پیروں پر کھڑے ہو جاؤ پھر میری بیٹی سے شادی کرنے کے خواب دیکھنا ، وقت گزرتا رہا میں دھڑا دھڑ کام کرتا رہا اس دوران میں نے کچھ ایسی فلمیں بھی صرف پیسے کمانے کے لیے کیں جن میں شاید مجھے کام نہیں کرناچاہیے تھا مگر مجھ پر تو صاحبہ سے شادی کی دھن ، اپنا مکان بنانے اور نئی گاڑی خریدنے کا بھوت سوار تھا اللہ نے مجھے سرخرو کیا اور 5 سال بعد ایک روز میں پھر میڈم کے سامنے جا کھڑا ہوا ، تو وہ بڑی خوش ہوئیں اور ہماری شادی پر رضامندی ظاہر کردی ، مگر یہ یاد رہے کہ اس دوران صاحبہ مجھے پانے کے لیے بہت کچھ کر چکی تھیں ۔ ماں سے ضد ، جھگڑے ، بھوک ہڑتالیں اور نہ جانے کیا کیا ۔۔ آج سوچتا ہوں کہ نشو بیگم نے جو کیا ٹھیک کیا ، ہر ماں ایسا ہی سوچتی ہے ۔ اگر وہ میرے سامنے شرطیں نہ رکھتیں اور بغیر سوچے سمجھے بیٹی میرے حوالے کردیتی تو شاید مجھے اسکی اتنی قدر نہ ہوتی جتنی 5 سال محنت کرکےصاحبہ کو پانے کے بعد میں آج کرتا ہوں ۔۔۔۔۔ اداکار افضل خان المعروف ریمبو کی باتیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں