October 26, 2026

سامارو سے اہم خبر سامنے آئی ہے، جہاں 12 سالہ بچہ ہریش ولد ڈھلو میگھواڑ گزشتہ تقریباً تین ماہ سے لاپتا

Screenshot_2026-10-26_150336.167

سامارو سے اہم خبر سامنے آئی ہے، جہاں 12 سالہ بچہ ہریش ولد ڈھلو میگھواڑ گزشتہ تقریباً تین ماہ سے لاپتا ہے۔ بچے کا تعلق سامارو کے قریب گاؤں ساٿي خان خاصخیلی سے ہے۔ اہلِ خانہ اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی تلاش میں مصروف ہیں، تاہم تاحال اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔ ورثا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بچے کی تلاش میں تعاون کریں۔

وی او

سامارو کے قریب گاؤں ساٿي خان خاصخیلی کا رہائشی 12 سالہ ہریش ولد ڈھلو میگھواڑ تقریباً تین ماہ قبل گھر سے نکلا تھا، جس کے بعد وہ تاحال واپس نہیں پہنچ سکا۔
بچے کی طویل گمشدگی کے باعث اس کے والدین اور دیگر اہلِ خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ورثا کی جانب سے بچے کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کو بچے ہریش کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا وہ کہیں نظر آئے تو فوری طور پر ورثا کو اطلاع دی جائے، تاکہ بچے کو بحفاظت گھر واپس لانے میں مدد مل سکے۔
گمشدہ بچے کے بارے میں معلومات دینے کے لیے رابطہ کریں:
سریش میگھواڑ
رابطہ نمبر: 03273494069
رپورٹ: ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ | سامارو