قصور دینہ ناتھ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام ترجمۂ قرآن کلاس کا آغاز
قصور
دینہ ناتھ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام ترجمۂ قرآن کلاس کا آغاز
تفصیلات کے مطابق پھول نگر ضلع قصور میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ پی پی 184 دینہ ناتھ، پھول نگر ضلع قصور کے شعبہ مسلم سٹوڈنٹس لیگ کے زیرِ اہتمام ترجمۂ قرآن کلاس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں قرآنِ مجید کی تعلیمات کو عام کرنا، قرآنِ کریم کو ترجمے کے ساتھ سمجھنے کا شعور بیدار کرنا اور اسلامی تعلیمات سے وابستگی کو فروغ دینا ہے
ترجمۂ قرآن کلاس کے آغاز کے موقع پر صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ ضلع قصور مصعب عبدالجبار نے خصوصی شرکت کی
اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پی پی 184 دینہ ناتھ کے جنرل سیکرٹری ابو یاسر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سلیم اور شعبہ مسلم سٹوڈنٹس لیگ پی پی 184 دینہ ناتھ کے نمائندے ابو معاذ بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے
شرکاء نے قرآنِ مجید کی تعلیم و تفہیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو قرآنِ کریم کے پیغام سے روشناس کرانے اور ان کی اخلاقی و دینی تربیت کے لیے ایسے مثبت اور تعمیری اقدامات جاری رہنے چائیے
ترجمۂ قرآن کلاس کا انعقاد ایک قابلِ تحسین دینی و تعلیمی کاوش ہے جو نوجوانوں میں قرآن فہمی کے فروغ اور اسلامی اقدار کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے
اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی گئی کہ وہ اس بابرکت اور نیکی کے عمل کو قبول فرمائے، اس میں برکت عطا کرے اور تمام منتظمین و شرکاء کو اس سلسلے کو مستقل مزاجی کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ قرآن فہمی، دینی تربیت اور مثبت معاشرتی کردار کے فروغ کے لیے ایک قابلِ قدر کاوش کر رہی ہے