نورپورتھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے معروف
نورپورتھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے معروف سماجی شخصیات ملک قاسم پہوڑ کے صاحبزادے سعید الرحمان پہوڑ اور ملک محمد وارث پہوڑ کے صاحبزادے عتیق الرحمان پہوڑ کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں خاندانوں کو شادی کی خوشیوں پر مبارکباد پیش کی اور نوبیاہتے جوڑوں کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نوبیاہتے جوڑوں کی زندگیوں کو خوشیوں، محبت، باہمی احترام اور کامیابیوں سے بھر دے اور انہیں زندگی کے ہر مرحلے میں سرخرو فرمائے۔ اس موقع پر خوشگوار ماحول میں باہمی ملاقاتوں اور نیک تمناؤں کا تبادلہ بھی ہوا۔
عوامی، سماجی اور دیگر حلقوں نے بھی دونوں خاندانوں کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے سفر کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔