October 26, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)دو مطلوب ملزمان کا ازخود سرینڈر، جرائم ترک کرنے اور توبہ تائب ہونے

IMG-20260111-WA0034(1)

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)دو مطلوب ملزمان کا ازخود سرینڈر، جرائم ترک کرنے اور توبہ تائب ہونے کا اعلان ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی خصوصی ہدایات اور ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کے لیے جاری مؤثر حکمتِ عملی کے تحت ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں دو مطلوب ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے خود کو پیش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محراب عرف فوجی جلبانی اور سجاد شاہ، جو مختلف نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے ازخود سرینڈر کیا اور توبا تائب ہو کر جرائم کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔ملزمان نے تحریری و زبانی طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گے اور ایک ذمہ دار، قانون پسند شہری کی حیثیت سے اپنی زندگی گزاریں گے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا مقصد جرائم کا خاتمہ، عوام کا تحفظ اور معاشرے میں پائیدار امن کا قیام ہے، اور جو افراد خلوص نیت سے قانون کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہیں انہیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے موقع فراہم کیا جاتا ہے۔مزید قانونی کارروائی کے لیے محراب عرف فوجی جلبانی کو تھانہ تعلقہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔جبکہ سجاد شاہ کو تھانہ سکرنڈ کے حوالے کر دیا گیا ہےجہاں دونوں ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق تفتیش اور دیگر ضروری قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ضلع پولیس شہید بینظیر آباد عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ وہ معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔