October 26, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں پروفیشنل گروپ

IMG-20260111-WA0035

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں پروفیشنل گروپ نے میدان مار لیا ۔ایڈووکیٹ ملک ابرار حسین پہوڑ 29 ووٹ لے کر صدر جبکہ ایڈووکیٹ ملک عبدالرحیم ڈھوڈا 24ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ بار ایسوسی ایشن میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 53 تھی جس میں سے 48 وکلاء نے اپنے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے منتخب امیدواروں کا چناؤ کیا۔ دریں اثناء ایکس لیگل ایڈوائزرٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجدرضا گجر سمیت دیگر وکلاء برادری نے ملک ابرارحسین پہوڑ کوصدر جبکہ ملک عبدالرحیم ڈھوڈا کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکبادیتے ہوءے ان کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ ملک ابرار حسین پہوڑ ، نورپورتھل کی ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک حاجی نورحسین پہوڑ کے صاحبزادے ہیں. موصوف نہایت ہردلعزیز ،پروقار ، بردبار ، ملنسار اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک ہیں. نومنتخب صدر بار نورپورتھل ایڈووکیٹ ملک ابرار حسین پہوڑ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے نہ صرف وکلاء برادری بلکہ عوامی سماجی حلقوں میں یکسر مقبول ہیں اور نہایت عزت واحترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔