203

سردار مرحوم سمون خان ٿھيم کی نمازِ جنازہ ادا، سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک (رپورٹ) وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز

سردار مرحوم سمون خان ٿھيم کی نمازِ جنازہ ادا، سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک
(رپورٹ) وجئے کمار واسوانی
دعا ان لائین نیوز
ٿھيم برادری کی معزز شخصیت سردار فقیر محمد ٿھيم کے فرزند سردار مرحوم سمون خان ٿھيم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں بسي کے قریب واقع آبائی مقام پر ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور برادری کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر فدا حسین دیدڑو، پی پی ایم پی اے نوابزادہ جام شبیر علی خان، سردار محمد خان شر، گل شیر الھڏنو ساريو، فقیر محمد بخش مهر، شير علي مری، فنکشنل لیگ کے رہنما فقیر ڇٽو خان نظاماڻي، رئيس الله بخش مگسی، فقیر دائود راڄڙ، حاجي پردیسی بروہی، فقیر سلیم نظاماڻي، حاجي نورمحمد وساڻ، لونگ خان شر، صحافی ابراہیم ڳاھو اور ڈاکٹر عبدالرزاق عمراڻي سمیت ٿھيم برادری اور دیگر برادیوں سے وابستہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
مرحوم سردار سمون خان ٿھيم کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں