قائد آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد حسیب الرحمان ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد،ڈسٹرکٹ انچارج ستھرا پنجاب صائم وارث اورڈیوٹی ڈاکٹرز نرسز سٹاف موجود تھا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی اورایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآبادآباد نے ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، ان ڈور سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے قائدآباد ٹراما سنٹر کی نئی عمارت کا بھی وزٹ کیا۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد نے ٹراما سنٹر میں مویضوں کو دی جانےوالی طبی سہولیات اور مختلف شعبہ جات میں دی جانے والی سروس کے حوالے سے بریف کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے قائدآباد ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ٹراما سنٹر میں صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآبادکو صفائی کے مزید بہتر اقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے تاکہ عوام کو بہترین ماحول میسر آسکے، ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اراضی ریکارڈ سنٹر قائد آباد کا بھی دورہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اراضی سنٹر قائدآباد میں آنے والے سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات ،ٹوکن سیکشن،فرد،انتقال رجسٹری،ہبہ اور ریونیو بنک کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حُسین لابر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران کو ہدایت کی کہ آنے والے سائلین کو کسی قسم کی مشکلات اور دشواری پیش نہیں آنی چاہیے ریونیو کے متعلق کام میں میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی کے نظام میں بہتری لانے اور لان اور دیگر ایریاز میں پلانٹیشن کرنے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد حسیب الرحمن اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس قائدآباد کا بھی وزٹ کیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]