دل کی بات خ ح شہزاد بات تو سچ ھے۔۔۔۔؟
دل کی بات
خ ح شہزاد
بات تو سچ ھے۔۔۔۔؟
آج میں نے ایک پوسٹ پڑھی کہ دیکھو پاکستانیو نواز شریف کے دونوں بیٹے لندن میں موج مستی کررھے ھیں۔شہباز شریف کے ںیٹے بھی گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ھیں۔عمران خان کے بیٹے بھی اینی ماں کے ساتھ سکون سے رہ رھے ھیں۔بہت سارے سیاست دانوں کے بیٹے۔بیٹیاں۔بھانجے بھاتیجے یا تو اسمبلی میں موج کررھے ھیں یا پھر بیرون ملک موج کررھے ھیں۔اسی طرح پیروں فقیروں کے بیٹے ھیں وہ بھی موج کررھے ھیں۔حالیہ سیلاب میں مجھے مظفر کڑھ روہیلانوالی جانے کا اتفاق ھوا تو المصطفے فاؤنڈیشن کے کوارڈنیئٹر مجاھد حسین خان کی وساطت سے ایک بڑے پیر صاحب سے ملاقات ھوئی۔میں نے پوچھا کہ پیر صاحب کیا کرتے ھیں تو انہوں نے کہا کہ پیر صاحب نے کیا کرنا ھے۔یہ پیر صاحب ھیں۔بس اتنا کافی ھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پیر صاحب کے بچے باھر رھتے ھیں ۔جب پڑھ لکھ جاتے ھیں تو پھر انکی انٹری مریدوں کے سامنے کروائی جاتی ھے کہ چھوٹے پیر صاحب تیار ھوگے ھیں۔انکا کہنا تھا کہ ھمیں تو پتہ ھی نہیں چلتا کہ یہ یب پیدا ھوا کب جوان ھوا۔کہاں پڑھا کیا پڑھا؟؟؟ بس اچانک کسی محفل میں چھوٹے پیر کا اعلان ھوجاتا ھے۔یہی حال سیاست دانوں کا ھے۔حالیہ ضمنی سلیکشن میں آپ دیکھ لیں فیصل آباد سے ایک کا بھائی ایک کا داماد اور ایک کا بیٹا ھی منتخب ھوا ھے۔کوئی ورکرز اس قابل تھا ھی نہیں کہ اسے اس سیلیکشن میں ھی کامیاب کروادیتے۔مزھبی جماعتوں کا بھی یہی حال ھے۔تو یہ جو خاص طور پر مڈل کلاس ھے یہ کیوں اتنی سیاست دانوں۔پیروں۔اور مولویوں کے لیے پریشان رھتی ھے۔جہاں دیکھو گلا پھاڑ پھاڑ کر زندہ باد مردہ باد کے نعرے لگا رھے ھوتے ھیں۔آخر ان لوگوں کو کیوں سکون نہیں کہ بھائی تم کو کیوں چین نہیں۔اب جبکہ سب کچھ عیاں ھے کہ کون کیا کررھا ھے۔پھر بھی جب دیکھو یہ مڈل کلاس آپ کو ہر جگہ بریانی پر لڑتی نظر آئے گی۔الیکشن والے دن انہی کے رکشے بھر بھر کر آتے ھیں۔کوئی بتائے کہ کبھی کسی مل فیکٹری کے مالک یا کسی بزنس مین نے ووٹ کاسٹ کیا۔انکی خواتین نے کبھی ووٹ ڈالا۔؟؟؟اسی طرح ھماری فوج کا حال ھے۔نہ انکی فیملی آرام سکون سے رہ رھی ھے۔ھم ھیں کہ ھر وقت جنگی جنون ھم پر سوار ھے۔حالیہ جنگ میں بھی چھ کو شروع ھوئی تھی ھماری فوج نے بڑے آرام سے دس کو جاکر جواب دیا جبکہ ھم سوشل میڈیا اور بازاروں میں پتہ نہیں کیا کیا بحث مباحثہ کرکے کئی لڑائی جھگڑے مول لے چکے تھے۔محترم عرض ھے کہ مختصر زندگی ھے آرام سے امن سے گزاریں اور جھوٹے فراڈیئے۔کرپٹ لوگوں کو ووٹ دیکر انکے گناھوں میں شامل نہ ھوں نہ انکے لیے گولیاں کھاہیں۔نہ اپنا وقت ضائع کریں۔اپنی روزی روٹی پر توجہ دیں اور بچوں کو سنھبال کر رکھیں۔اب ریاست ہارڈ ھوگی ھے۔جی ھاں ھارڈ۔یعنی گردن میں سریا آگیا ھے تو بچو بھائی بچو جتنا بچ سکتے ھو۔۔۔۔۔۔۔