November 17, 2026

*قبلِ اسلام تعظیمی سجدہ جائز تھا مگر اسلام میں یہ شرک ہے اور قطعی حرام ہے* اتوار 30 نومبر 2025 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-11-28_084239

*قبلِ اسلام تعظیمی سجدہ جائز تھا مگر اسلام میں یہ شرک ہے اور قطعی حرام ہے*

اتوار 30 نومبر 2025
تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

انسانی تاریخ میں سجدہ ہمیشہ سے تعظیم و عبادت کی علامت رہا ہے۔ اگرچہ قدیم شریعتوں میں’’تعظیمی سجدہ‘‘ کی بعض صورتیں جائز تھیں، لیکن شریعتِ محمدیہ ﷺ میں آنے کے بعد ہر قسم کا سجدہ غیر اللہ کیلئے مکمل طور پر حرام قرار دے دیا گیا۔
اسلام نے سجدے کو محض اللہ کیلئے خاص کر دیا، خواہ وہ عبادت کا ہو یا تعظیم کا۔

1️⃣ قبلِ اسلام تعظیمی سجدے کی شرعی حیثیت۔

(الف) قرآن مجید سے واضح مثال:
حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی ملتی ہے ان کے بھائی جب مصر میں اپنے بھائی یوسف علیہ سلام سے ملنے آئے تھے تو انھوں نے یوسف علیہ سلام کو سجدہ کیا تھا۔(سورہ یوسف)

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَخَرُّوا لَهُ سُجَّدًا
’’اور (یوسف کے والد اور بھائی) ان کے سامنے سجدہ میں گر پڑے۔‘‘
(سورہ یوسف: 100)

مفسرین کی وضاحت:
امام قرطبی: یہ تعظیمی سجدہ تھا، عبادتی نہیں۔
امام فخرالدین رازی: یہ سجدہ بطور تحیتہ تھا، کیونکہ یہ شریعتِ یوسف میں جائز تھا۔

تفسیر ابن کثیر: اس وقت یہ عمل معمول تھا۔

نتیجہ: پرانے انبیاء کی شریعت میں تعظیمی سجدہ کبھی کبھی جائز تھا۔

2️⃣ اسلام میں سجدہ صرف اللہ کیلئے مخصوص۔

(الف) قرآن مجید کی قطعی ہدایت۔

فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا
(الجن: 18)

وَاسْجُدُوا لِلَّهِ (فصلت: 37) ترجمہ: ’’سجدہ کرو تو صرف اللہ کو۔‘‘
قرآن نے سجدے کے حق کو اللہ تعالٰی کیلئے خاص کر دیا۔

3️⃣ نبی ﷺ نے تعظیمی سجدے کو بھی ہمیشہ کے لیے حرام کر دیا۔
(حدیث 1) اگر اجازت ہوتی تو…
نبی ﷺ نے فرمایا:
“لَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لأَحَدٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا”(سنن الترمذی: 115) اگر میں کسی کو کسی کے سامنے سجدہ کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے (مگر میں نے کسی کو حلال نہیں کیا)۔

واشگاف اعلان کہ تعظیمی سجدہ بھی اسلام میں جائز نہیں رہا۔

(حدیث 2) صحابہ نے سجدہ کرنا چاہا تو منع فرمایا
جب معاذ بن جبلؓ شام سے واپس آئے تو شام کے باشندوں کو اپنے سرداروں کو سجدہ کرتے دیکھا۔
عرض کیا: ’’یارسول اللہ! ہم بھی آپ کو سجدہ کریں؟‘‘
نبی ﷺ نے فرمایا “لَا تَفْعَلُوا”
’’ہرگز ایسا نہ کرو!‘‘
(سنن ابن ماجہ: 1853)

صاف واضح کہ تعظیم کے طور پر بھی سجدہ حرام ہے۔

(حدیث 3) قبروں کو سجدہ گاہ بنانا انتہائی گمراہی
نبی ﷺ نے فرمایا:
“إِنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ مَنْ تَتَّخِذُوا قُبُورَهُمْ مَسَاجِدَ”
(صحیح مسلم: 529)

قبروں کے آس پاس سجدہ کرنا بھی گمراہی کہا گیا۔

4️⃣ فقہاءِ اسلام کا اجماع: تعظیمی سجدہ بھی حرام اور شرک کا ذریع(حنفی فقہ)
فتاویٰ عالمگیری:

“السجود لغیر اللہ حرام مطلقاً، وهو فعل المشركين”
(فتاویٰ عالمگیری 5/329) ’’اللہ کے سوا کسی کو سجدہ کرنا ہر حال میں حرام اور یہ مشرکوں کا عمل ہے۔‘‘

(شافعی فقہ)
امام نووی:
“لا يجوز السجود لغير الله، سواء كان تعظيماً أو عبادة”
(روضۃ الطالبین 10/264)

’’اللہ کے سوا کسی کو سجدہ کرنا نہ عبادت میں جائز ہے نہ تعظیم میں۔‘‘

(مالکی فقہ)
امام قرطبی:
“السجود لغير الله لا يكون إلا كفرًا”
(تفسیر قرطبی 1/294)
’’اللہ کے علاوہ سجدہ کفر کے سوا کچھ نہیں۔‘‘

(حنبلی فقہ)
ابن تیمیہ:
“السجود لغير الله شرك، ولو كان بقصد التعظيم”
(مجموع الفتاوی 4/361) ’’اللہ کے سوا سجدہ شرک ہے، چاہے تعظیم کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔‘‘

5️⃣ تعظیمی سجدے کے ختم ہونے کی وجوہات۔

1 — اسلام نے توحید کو انتہائی مضبوط بنایا۔

سجدہ عبادت کی معراج ہے، اسے کسی مخلوق کیلئے کھولنا شرک کا دروازہ ہے۔

2 — تعظیم کے قابل مخلوق بھی محدود ہے
کوئی نبی، ولی، فرشتہ یا بزرگ ذات سجدے کا حق نہیں رکھتی۔

3- روگی و قبری پوجا کا سدباب۔
اسلام نے ہر اس عمل کو روکا جو بت پرستی کا ذریعہ بن سکتا تھا۔

6️⃣ عصر حاضر کی غلط فہمی
کئی خطوں میں قبروں یا بزرگوں کے آستانوں پر جھک کر سجدہ کرنا یا ماتھا ٹیکنا شریعت میں:
❌ صریح حرام
❌ شرکِ اکبر کا راستہ
❌ نبی ﷺ کی تعلیمات کے خلاف

یا رہے کہ عمران خان نیازی دعوی کرتا تھا میں پاکستان کو ریاست مدینہ بناوں گا لیکن جب اپنی بیوی کے ساتھ بابا فرید رحمہ اللہ کے مزار زیارت کے لئے گئے تو دونوں میاں بیوی نے قبر پر سجدہ کیا۔
نوٹ: یہ ہیں ہمارے سیاسی رہنما۔ عوام جب سیاسی رہنما کو ایسا کرتا دیکھیں گے تو اپنے رہنماؤں کی تقلید کریں گے اور ملک میں شرک و بدعات کی یہ اہم وجہ ہے۔

حاصلِ بحث (نتیجہ)

✔ قبلِ اسلام بعض شریعتوں میں تعظیمی سجدہ جائز تھا۔
✔ اسلام نے اس کی اجازت مکمل طور پر ختم کر دی۔
✔ نبی ﷺ نے تعظیمی سجدہ کرنے والوں کو سختی سے روکا۔
✔ ائمہ اربعہ کا اتفاق ہے کہ غیر اللہ کو سجدہ مکمل حرام ہے۔
✔ قبروں، مزارات یا بزرگوں کو سجدہ کرنا شرک کے برابر ہے۔

نوٹ؛
جب پاکستان بنا تو پنجاب بھر مین بڑے لوگوں کو فرشی سلام کرنے کا رواج تھا لیکن الحمدللہ اب پنجاب کے لوگ میں تعلیم آگئی اور اب رفتہ رفتہ یہ باطل رواج ختم ہو گیا۔

الدعاء
یا ہمارے رب ہمیں شرک ظاہری و باطنی سے محفوظ فرما۔
آمین یا رب العالمین۔

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333