نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیلدار نورپورتھل محمد زاہد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوامی ریلیف کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیلدار نورپورتھل محمد زاہد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوامی ریلیف کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صدر نورپور تھل پریس کلب سیٹھ ثممر سلطان کی قیادت ملنے والے صحافیوں کے وفد سے تعارفی نشست کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے جب سے میں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے دفتر میں آنے والے سائلان کے مسائل کے بروقت حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور اس سلسلہ میں اپنے تمام فیلڈ اسسٹنٹس اور آفس کے عملہ کو خصوصی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر نگرانی حکام بالا کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحصیل نورپور تھل کے باسی سرکاری واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ اس موقع پر صحافیوں کے وفد نے نئے تعینات ہونے والے تحصیلدار محمد زاہد کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔