November 17, 2026

*حرام کمائی سے عبادت کی قبولیت — قرآن و سنت کی روشنی میں ایک تحقیقی جائزہ* جمعرات 27 نومبر 2025 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-11-24_072249

*حرام کمائی سے عبادت کی قبولیت — قرآن و سنت کی روشنی میں ایک تحقیقی جائزہ*

جمعرات 27 نومبر 2025
تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

اسلام نے رزقِ حلال کو نہ صرف ضروری قرار دیا ہے بلکہ عبادتوں کی قبولیت کو بھی حلال کمائی سے مشروط کیا ہے۔
آج ہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے رشوت، دھوکہ دہی، سود، اور ناجائز ذرائع سے کمائی عام ہو چکی ہے۔
بہت سے لوگ حرام مال کے ذریعے حج و عمرہ کرتے ہیں، صدقہ دیتے ہیں، مسجدیں بنواتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ اللہ کے قریب ہو گئے۔
جبکہ قرآن و سنت اس تصور کو واضح طور پر باطل قرار دیتے ہیں۔

1- قرآن کا اصول: عبادت صرف متقی کا عمل قبول ہوتا ہے

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
“إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ”
(سورۃ المائدہ: 27)

ترجمہ: “اللہ تعالیٰ صرف پرہیزگاروں (متقیوں) کے اعمال قبول فرماتا ہے۔”

یعنی اگر بندہ اللہ سے ڈرنے والا اور حلال و پاکیزہ کمائی کا اہتمام کرتا ہے،
تو اس کی عبادت قبولیت کے درجہ تک پہنچتی ہے۔

2- حرام مال کی کمائی سے عبادت ناقبول

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“إِنَّ اللَّهَ طَيِّبٌ لَا يَقْبَلُ إِلَّا طَيِّبًا”(صحیح مسلم،1015

ترجمہ: “اللہ پاک ہے اور وہ صرف پاک (حلال) چیز کو ہی قبول کرتا ہے۔”

یعنی اگر عبادت حرام مال سے ہو، تو وہ ظاہری طور پر ادا تو ہو جاتی ہے، مگر اللہ کے ہاں قبول نہیں ہوتی۔

3- رشوت: کمائی کا سب سے ناپاک ذریعہ

قرآن میں ارشاد ہے:
“وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ”(سورۃ البقرہ: 188)

ترجمہ: “اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق طریقے سے مت کھاؤ۔”

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“لعن الله الراشي والمرتشي في الحكم”
(سنن ترمذی، حدیث: 1337)

ترجمہ: “اللہ تعالیٰ نے رشوت دینے والے اور لینے والے دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔”

رشوت ناجائز کمائی ہے، خواہ وہ چھوٹی ہو یا بڑی، کیونکہ یہ ظلم، دھوکے اور ناانصافی پر مبنی ہے۔

4- کیا جائز کام کے لیے رشوت دینا جائز ہے؟

اگر کوئی شخص مجبوراً اپنا جائز حق حاصل کرنے کے لیے رشوت دیتا ہے، تو شریعت نے گناہ رشوت لینے والے پر ڈالا ہے۔

امام غزالیؒ فرماتے ہیں
“اگر رشوت دینے والا مجبور ہو اور اس کے بغیر اس کا حق نہ مل سکے، تو وہ معذور ہے اور گناہ رشوت لینے والے پر ہے۔”
(احیاء العلوم، ج 2، ص 151)

البتہ اگر کوئی شخص ناجائز کام کے لیے رشوت دے تو وہ رشوت دینے والے اور لینے والے دونوں کے زمرے میں لعنت یافتہ ہے۔

5- حرام مال سے حج و عمرہ کی حقیقت

بعض لوگ حرام ذرائع سے مال کماتے ہیں، پھر اس سے حج و عمرہ کرتے ہیں، مسجد بنواتے ہیں یا خیرات دیتے ہیں،
اور سمجھتے ہیں کہ اللہ ان کے گناہ معاف کر دے گا۔
جبکہ حدیث میں فرمایا گیا

“إِذَا خَرَجَ الحَاجُّ بِنَفَقَةٍ طَيِّبَةٍ، فَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الغَرْزِ فَنَادَى: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، نُودِيَ مِنَ السَّمَاءِ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، زَادُكَ حَلَالٌ، وَرَاحِلَتُكَ حَلَالٌ، وَحَجُّكَ مَبْرُورٌ غَيْرُ مَأْزُورٍ”
“وَإِذَا خَرَجَ بِنَفَقَةٍ خَبِيثَةٍ، فَنَادَى: لَبَّيْكَ، نُودِيَ: لَا لَبَّيْكَ وَلَا سَعْدَيْكَ، زَادُكَ حَرَامٌ، وَنَفَقَتُكَ حَرَامٌ، وَحَجُّكَ غَيْرُ مَبْرُورٍ”
(طبرانی، شعب الایمان)

ترجمہ:
“جب حاجی حلال کمائی سے حج کو جاتا ہے تو آسمان سے ندا آتی ہے:
‘لبیک! تیرا حج قبول ہے’
اور جب حرام کمائی سے جاتا ہے تو کہا جاتا ہے:
‘نہ لبیک ہے نہ سعدیک، تیرا حج مردود ہے۔'”

6- ظاہری طور پر حج فرض ادا ہو جاتا ہے، لیکن…

فقہاء کے مطابق: اگر کسی نے حرام مال سے حج کیا تو فرض ساقط ہو جاتا ہے (یعنی دوبارہ حج فرض نہیں رہتا)،
لیکن قبولیت نہیں ملتی۔

یعنی دنیا میں لوگ کہیں گے: “یہ حاجی ہے”،
مگر آخرت میں اسے حج کا کوئی اجر و ثواب نہیں ملے گا۔

7- حرام کمائی کا اثر دیگر گناہوں پر

حرام کمائی انسان کے دل کو سخت اور ایمان کو کمزور کر دیتی ہے۔
جس سے زنا، شراب نوشی، جھوٹ، ظلم، اور فحاشی جیسے گناہ آسان لگنے لگتے ہیں۔

اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: “جو شخص ایک لقمہ حرام کھائے، چالیس دن تک اس کی دعا قبول نہیں ہوتی”
(مسند احمد، حدیث:10430)

جو شخص سالہا سال حرام کھاتا ہے،
اس کی نماز، روزہ، دعاء اور حج کا کیا حال ہوگا؟

8- سچی توبہ ہی نجات کا راستہ ہے

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
“إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ”(الفرقان: 70)

ترجمہ: “سوائے اس کے جو توبہ کرے، ایمان لائے اور نیک عمل کرے، تو اللہ ان کی برائیوں کو نیکیوں میں بدل دیتا ہے۔”

اگر کوئی شخص سچے دل سے توبہ کرے،
حرام کمائی چھوڑ دے اور آئندہ حلال رزق پر قناعت کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے گناہ بھی معاف فرما دیتا ہے۔
یاد رہے کہ وہ کبیرہ گناہ جن کی جن کی سزا اللہ تعالی نے قرآن مجید میں لکھی ہے وہ کبیرہ گناہ توبہ سے قطعا” معاف نہیں ہوتے۔

مسئلا”، مال کا غصب، زنا، چوری، ڈاکہ حقوق العباد،
قتل ناحق اور قرض۔

نتیجہ:

1- رشوت لینا کبیرہ گناہ اور لعنت کا باعث ہے۔

2- جائز حق کے لیے مجبوری میں رشوت دینا معذور ہے، لیکن گناہ لینے والے پر ہوگا۔

3- حرام مال سے کی گئی عبادت ظاہراً پوری مگر باطناً مردود ہے۔

4- قبولیت کے لیے پاکیزہ رزق اور تقویٰ شرط ہے۔

5- توبہ، حلال روزی، اور اخلاص ہی اللہ کی رضا اور مقبولیت کا ذریعہ ہیں۔

خلاصہ کلام:
“اللہ پاک ہے، وہ صرف پاک عمل اور پاک مال سے کی گئی عبادت ہی قبول فرماتا ہے

الدعاء
یا اللہ رزق حلال عطا فرما اور رزق حرام سے بچا۔
یا اللہ تعالی قرآن و سنت پر عمل کرنے والا بنا۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333