November 17, 2026

بھروسہ ٹوٹ جانے کا دکھ جتنا کٹھن ہے، اس سے کہیں بہتر ہے کہ بھروسہ کرنے سے پہلے سو بار سوچ لیا جائے

IMG-20251117-WA0248(1)

بھروسہ ٹوٹ جانے کا دکھ جتنا کٹھن ہے، اس سے کہیں بہتر ہے کہ بھروسہ کرنے سے پہلے سو بار سوچ لیا جائے۔
آج کے بےحس اور خودغرض زمانے میں یہ جان لینا نہایت ضروری ہے کہ کن لوگوں کو ہم اپنی دہلیز پار کرنے کی اجازت دیتے ہیں اور کون ایسے ہیں جنہیں فاصلے پر رکھنا ہی ہماری بھلائی ہے۔

زندگی کا تجربہ یہی سکھاتا ہے کہ تعلقات کو بےحد و حساب نہ بڑھایا جائے۔
لوگوں کو صرف اپنے بیٹھک یا ڈرائنگ روم تک محدود رکھنا سمجھداری ہے، دل کے اندر آنے دینا نہیں۔
کیونکہ حسد اب ایک عام عادت بن چکی ہے—لوگ آپ کے ساتھ بیٹھ کر کھاتے ہیں، ہنستے ہیں، مگر دل میں آپ ہی کے خلاف سازشیں پالتے ہیں۔

اس سے پہلے کہ کسی کی منفی سوچ آپ کے سکون پر حملہ آور ہو، ضروری ہے کہ آپ انہیں ان کی حدیں یاد کروائیں۔

وہ وقت اب گزر گیا جب کہا جاتا تھا کہ غیر کبھی کبھی اپنوں سے بڑھ کر ساتھ دیتے ہیں۔
آج کا سچ کہیں زیادہ سخت ہے:
غیروں کو غیر رہنے دینا ہی عقلِ مندی ہے۔
جو دل سے اپنا نہ ہو، وہ چاہے کتنے ہی میٹھے لفظ بول لے، کبھی اپنا نہیں بن سکتا۔

اپنے رشتوں کی حدیں خود طے کریں—
کیونکہ انہی حدوں میں زندگی کا سکون محفوظ ہے۔