November 18, 2026

*جنازے کے شرعی مسائل* پیر 11 اگست 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-08-10_175157

*جنازے کے شرعی مسائل*

پیر 11 اگست 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

نبی اکرم صلئ اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے بھی ہمیں یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ آپ صلئ اللہ علیہ والہ وسلم نے مکی یا مدنی زندگی کے کسی بھی موقع پر شرک کے معاملے میں معمولی سے معمولی مداہنت بھی گوارا نہیں فرمائی۔ مکی زندگی میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ صلئ اللہ علیہ والہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہ انتہائی کٹھن اور جان لیوا آزمائشوں سے گزر رہے تھے تو آپ صلئ اللہ علیہ والہ وسلم نے ایسی حکومت کی قیادت سنبھالنے کی پیش کش کو یکسر ٹھکرا دیا ، جو نظام شرک کی بنیاد پر قائم تھی اور جسے قریش مکہ شرک کی بنیاد پر ہی قائم رکھنا چاہتے تھے۔ اس کے مقابلے میں ایک طویل اور صبر آزما جدو جہد کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خود ایک ایسی حکومت کی بنیاد رکھی جو خالص نظام توحید پر قائم تھی ، جس میں رسول اکرم صلئ اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ طاقت اور قوت حاصل تھی کہ آپ صلئ اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سارے عالم عرب میں یہ مشن دے کر بھیجا کہ جاؤ کہیں بھی تصویر نظر آئے اسے مٹادواور جہاں کہیں اونچی قبر دیکھو اسے زمین کے برابر کر دو ۔ (احمد، مسلم، ترندی وغیرہ )

مکی زندگی میں ہی جب رسول اکرم صلئ اللہ علیہ والہ وسلم کو مصالحت کی غرض سے پیش کش کی گئی کہ ایک سال آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے معبودوں کی عبادت کر لیا کریں اور ایک سال ہم آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے معبود کی عبادت کر لیا کریں گے، تو اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم صلئ اللہ علیہ والہ وسلم کی زبان مبارک سے یہ دو ٹوک اور واضح اعلان کروادیا:

قُلْ يَأَيُّهَا الْكَفِرُونَ لا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ . وَلا أَنْتُمْ عَبْدُوْنَ مَا أَعْبُدُ وَلَا أَنَا

عَابِدٌ مَّا عَبَدُتُمْ وَلَا أَنتُمْ عَبدُونَ مَا أَعْبُدُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَلِيَ دِينِ ﴾

اے محمد ! کہہ دیجئے ایک اللہ کی بندگی سے انکار کرنے والو! میں ان کی عبادت نہیں کرتا ، جن کی عبادت تم کرتے ہو، نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں اور نہ میں ان کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی عبادت تم کرتے ہو اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں تمہارے لئے تمہارا دین اور میرے لئے میرا دین ”

9 ہجری میں طائف سے بنو ثقیف کا وفد قبول اسلام کے لئے حاضر خدمت ہوا تو یہ شرط پیش کی کہ اگر تین سال تک ہماری امیدوں ، حاجت روائیوں اور مشکل کشائیوں کے مرکز ” لات کو نہ توڑا جائے تو ہم اسلام قبول کر لیتے ہیں ۔ رسول اکرم صلئ اللہ علیہ والہ وسلم نے ان کی یہ شرط کسی قیمت پر قبول نہ فرمائی بلکہ وفد کے ایمان لانے کے بعد رسول اکرم صلئ اللہ علیہ والہ وسلم نے وفد کے ساتھ ہی جناب سفیان بن حرب رضی اللہ عنہ اور مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو روانہ فرمادیا کہ جاؤ سب سے پہلے ان کا بت توڑ کر آؤ ۔ ایمان کے ضعف اور عقیدے کے بگاڑ کی انتہا ملا حظہ کہ طائف پہنچ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نمائندے بت توڑنے لگے تو سارے شہر کے بچے، بوڑھے ہور تیں اور مرد آمنڈ کر جمع ہو گئے کہ دیکھیں ان لوگوں پر کیسے اللہ کا عذاب نازل ہوتا ہے ۔ مشرکین طائف کی پرستش اور پوجا کے مرکز ، نذریں ، نیازیں اور چڑھادے وصول کرنے والا معبود، توحید پرستوں کی ضربوں سے ریزہ ریزہ ہوتا رہا دیکھنے والے حیران و ششدر ہوتے رہے اور نظام توحید کے علمبر دارا پنافرض ادا کر کے خدمت اقدس میں واپس تشریف لے گئے ۔
در اصل دین اسلام میں عقیدہ ہی وہ بنیاد ہے جس پر تمام اعمال کی جزا اور سزا کا انحصار ہے۔ اگر عقیدہ شرک سے پاک اور صاف ہے تو اعمال کی کوتاہیوں اور لغزشوں کی بخشش اور معافی کی پختہ امید رکھنی چاہئے ، لیکن اگر عقیدے میں شرک کی آمیزش ہے تو پھر پہاڑوں کے برابر نیکیاں بھی کسی کام نہیں آئیں گی۔

ہمارے معاشرے کا یہ کتنا بڑا المیہ ہے کہ مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد ایسی ہے جو محض جہالت اور غلط راہنمائی کی وجہ سے شرکیہ افعال کار ثواب سمجھ کر کر رہی ہے۔ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو معاشرے کے رسم و رواج ، آباؤ اجداد کی اندھی تقلید اور خاندانی عادات کی بوجھل زنجیروں میں جکڑے ہوئے بادل نخواستہ راستے پر چل رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان زنجیروں کو کاٹ پھینکا جائے لیکن انہیں کہیں سے راہنمائی میسر نہیں آتی ۔ جہالت کے اندھیروں سے وہ نکلنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔
کچھ یہی حال ان دینی جماعتوں کا بھی ہے جو وطن عزیز میں اس وقت نفاذ اسلام یا اسلامی انقلاب بر پا کرنے کی جدو جہد فرمارہی ہیں۔ بعض جماعتیں اپنے عقیدے کے بگاڑ کی وجہ سے خود شرک میں مبتلا ہیں۔ بعض جماعتیں سیاسی مصلحتوں کی خاطر اس مسئلے سے دامن بچا کر چلنے میں ہی اپنی کامیابی سمجھتی ہیں۔ بعض جماعتیں ویسے ہی شرک کو دوسرے یا تیسرے درجہ کا گناہ بجھتی ہیں اور بعض جماعتیں اپنے اندرونی انتشار کے باعث اس اہل نظر نہیں آتیں کہ وہ خالص توحید کی بنیاد پر اسلامی انقلاب بر پا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں ۔ اسلامی انقلاب کے لئے پاک سرزمین کی تاریخ کسی ایسے رجل رشید کی منتظر ہے جو جہاد کے ذریعے خالص نظام توحید کی بنیاد پر انقلاب بر پا کرنے کا علمبردار ہو۔

یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں لا إله إلا الله

Please visit us https://engineernazirmalik.blogspot.com