November 18, 2026

*عوامی (انسانی) حقوق کے معیارات کی نفی۔۔۔* تحریر: منزہ کوثر بخاری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ

IMG-20261117-WA0273

*عوامی (انسانی) حقوق کے معیارات کی نفی۔۔۔*
تحریر: منزہ کوثر بخاری
ایڈووکیٹ ہائیکورٹ
0300/7834234
Email: munazabukhariadv@gmail.com
بنیاد کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ بنیاد کے بغیر کسی سوچ کو لیکر چلنا ناممکن ہے.
بنیادی تعلیم، ابتدائی طبعی امداد، جرم کی ابتدائی رپورٹ(FIR)، قیام پاکستان کی بھی ایک بنیاد تھی۔
*پہلے تعلیم پر قبضہ، پہلے زراعت پر قبضہ، بیماری پر قبضہ، علاج پر قبضہ، سوچ پر قبضہ ۔* اور جب دماغ، نظام، پیٹ، پیسہ، علاج – سب “وسائل” ایک ہی ہاتھ میں چلے جائیں، تو بچا کیا؟؟
این ویڈیا(Nvidia) کہتا ہے: “تمہارا دماغ میرے پاس ہے۔”
مائیکرو سافٹ(Microsoft) کہتا ہے: “تمہارا نظام میرے پاس ہے۔”
وولڈ اکنامک فورم(WEF) کہتا ہے: “تمہارا پیٹ میرے پاس ہے۔”
بائننس والٹ-ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی(Binance Walt) کہتا ہے: “تمہارا پیسہ میرے پاس ہے۔”
اگر ان کو یکجا کر کے جانچا جائے تو یہ لگتا ہے:
یہ غلطی نہیں ہے، یہ نظام ہے۔
یہ خرابی نہیں ہے، یہ حکمت عملی ہے۔
جنگ زدہ خطہ یا مسائل زدہ ممالک کے عوام جب اپنا سب کچھ ہار چکےہوتے ہیں، تو ان کے پاس آخری چیز زندگی رہ جاتی ہے۔ وہ بھی بیچنے پر مجبور کیے جاتے ہیں، تاکہ ضروریات زندگی خرید سکے۔
اور یہی وہ حکمت عملی ہے جو جنگ/معاہدوں کے بعد کے ملکوں-خطوں کو لیبارٹری/منڈیاں بناتی ہے۔ کیونکہ عوام کے پاس صرف جسم بچتا ہے۔ *کیا پاکستان تیار ہے۔۔۔۔۔*
نہیں۔ پاکستان تیار نہیں ہے۔
بلکہ سچ یہ ہے، *پاکستان سب سے زیادہ تیار ہے لیبارٹری بننے کے لیے، اور سب سے کم تیار ہے لیبارٹری بننے سے بچنے کے لیے۔*
پاکستان کیوں سب سے آسان لیبارٹری ہے؟
پاکستان کے پاس اپنی کوئی ٹیکنالوجیکل اسپرٹ(چپ) نہیں۔ اپنے نوجوانوں کا کوئی تعلیمی مسابقتی نیٹورک نہیں۔ اپنی کوئی اے-آئی ڈیٹا سینٹر (نیٹورک) نہیں ہے۔ ہمارا سارا AI – چاہے وہ سکول میں ہو، ہسپتال میں ہو، بینک میں ہو، سکیورٹی سسٹم میں ہو – وہ Nvidia کی چپ گوگل پر چلے گا۔
یعنی ہمارا دماغ “ادھار ” کا ہے۔
پاکستان کا سرکاری و غیر سرکاری نظام، تعلیمی بورڈز، نادرا، پاسپورٹ، بینک، ہسپتال کا ریکارڈ – سب Microsoft اور Google کے کلاؤڈ پر ہے۔
ہمارے پاس اپنا کلاؤڈ نہیں ہے۔ اپنا “سرور” نہیں ہے۔
یعنی ہمارا نظام *ادھار* کا ہے۔
پاکستان زرعی شعبے (Food Store) میں خودکفیل خطہ تھا۔ اب کپاس چینی گندم دالیں باہر سے منگواتے ہیں ۔ بیج مصنوعی کھادیں باہر سے آتے ہے۔ زرعی مشینری باہر سے آتی ہے۔
کسان کو بیج کمپنی دیتی ہے، اب قیمت بھی کمپنی طے کرتی ہے، خریداری بھی کمپنی کرتی ہے۔
یعنی ہمارا پیٹ *ادھار* کا کر دیا ہے۔
پاکستان میں بینک پر اعتماد ختم ہو چکا (امراء- غربا)۔ نوجوان اپنی محدود امدنی اپنا پیسہ Binance بٹ کوائین اور کرپٹو میں رکھنے پر مجبور ہے۔ ریٹائرڈ استاد کا پیسہ تو بینکوں/اتھارٹیز (StockExchange) نے ہی کھا لیا، اب نوجوانوں کا پیسہ ڈیجیٹل والٹ (Binance) کھائے گا۔
یعنی ہمارا پیسہ *ادھار* کا ہے۔ جس ملک کا دماغ، نظام، پیٹ، پیسہ، علاج – سب ادھار کے ہوں، وہ لیبارٹری بننے سے کیسے بچے گا؟
*”بیماریوں کے پھیلاؤ، تشخیص اور تجربات کا میدان”*
پاکستان میں یہ میدان پہلے سے بنا دیا گیا ہے۔
80% پانی پینے کے قابل نہیں رہا (Storage & Decelination Plants)۔ ڈینگی، ہیضہ، ٹائیفائیڈ ہر سال کا معمول ہے۔ تمام بڑے شہر آلودہ شہروں میں شمار ہیں ۔ ہر بچے کو دمہ الرجی مطلب “کینسر” سمیت موزی امراض لاحق۔ ہر سطح پر ملاوٹ شدہ(پیکج- کھلا) دودھ، مصالحے، گھی – یہ سب عام ہے۔ سرکاری ہسپتال میں ادویات/بستر نہیں ہے، پرائیویٹ ہسپتال میں پیسہ نہیں ہے۔ یعنی غربت/بیماری پھیلانے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ طبقاتی تقسیم/بیماریاں *پہلے سے* پھیلی ہوئی ہیں۔اب اس پر مزید کمیشن و کرپشن زدہ کمپنیوں/کارپوریشنز/بورڈز/معاہدے مسلط کیے جائیں گے ۔ مثلا حکومت کہے گی: “ہم آپ کی بیماری کی تشخیص مفت کریں گے۔” پاکستانی مریض کہے گا: “شکریہ، کر دیں۔”
پاکستان کی قیادت کو ابھی تک یہ نہیں پتہ:
– AlphaFold کیا ہے؟
– Isomorphic Labs کیا ہے؟
– Nvidia کی چپ کیا ہے؟
– Binance کا والٹ کیا ہے؟
– Cancer
ان کو صرف یہ پتہ ہے:
– آئینی ترمیم کیسے کرنی ہے؟
– مفادات کے حصول کا تحفظ و تسلسل کیسے ہو؟
– الیکشن کیسے جیتنا ہے؟
– مخالف کو کیسے گرانا/ہرانا ہے؟
1971ء میں قیادت کو نہیں پتہ تھا کہ *بنگالیوں کا درد* کیا ہے۔ ملک ٹوٹ گیا۔
2026ء میں قیادت کو نہیں پتہ کہ *عوام کا درد/مستقبل* کیا ہے۔
پاکستان میں ایسے ہوا، اور یہ ہو رہا ہے۔ کیونکہ ہماری اپنی تعلیم تربیت و اختیار ختم ہو جائے گا، اور ہم بیرونی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور کنٹریکٹ کارپوریشنز پر منحصر ہو جائیں گے، جیسے قرضوں پر انحصار کروایا گیا اور وسائل گروی رکھوانے شروع کیے، اور بجٹ عالمی مالیاتی اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے لاگو ہونا۔
اسی طرح جس دن کمپنی کہے گی: “اب ہم فیس لیں گے۔” اس دن پاکستان کے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا، جیسے سی پیک تعاون۔۔۔۔
یہی *نئے مقبوضات* کا مطلب ہے۔ پہلے مقبوضہ زمین کا ہوتا تھا، اب مقبوضہ *ڈیٹا ٹیکنالوجی وسائل اور نظام* کا ہوگا۔
آخری سوال – *”کیا پاکستان تیار ہے؟”*
جواب 2 حصوں میں ہے:
*لیبارٹری بننے کے لیے تیار ہے؟*
ہاں، 100% تیار ہے۔ اخلاقی بنیادی تعلیمات(جدید ٹیکنالوجی) سے محروم نوجوان، کمزور جوابدہی نظام، مہنگائی سے پریشان لاچار عوام، علاج و معالجہ اور سہولیات سے محروم ہسپتال، وژن لیس قیادت، ادھار کا دماغ، ادھار کا پیسہ – سب تیار ہے۔
*لیبارٹری بننے سے بچنے کے لیے تیار ہے؟*
نہیں، 0% تیار ہے۔ نوجوانوں کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں، کوئی ڈیٹا ٹیکنالوجی ٹرانسفر قانون نہیں، کوئی اپنا AI نیٹورک نہیں، توانائی کے بحران کا مستقل حل نہیں، کوئی اپنی دوا نہیں، کوئی اپنی چپ نہیں۔ بلکہ کاشکار/کسان زرعی زمین ہاؤسنگ سوسائٹی کو بیچ رہا ہے، خودکشی کر رہا ہے۔ بیج کھاد فصل اور منافع کمپنیاں/اتھارٹیاں کما رہی ہیں۔ حکومتی پالیسیاں کپاس گندم چینی گھی دالیں باہر سے مہنگے داموں منگواتے ہیں اور عوام کے ٹیکسوں سے سبسڈی کو احسان جتاتے ہیں۔ اور یہی سب سے بڑا خطرہ ہے۔
فلسطین اور یوکرین کو جنگ نے لیبارٹری بنایا۔ پاکستان کو *جنگ کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔* پاکستان کو *غربت اور جہالت* ہی لیبارٹری بنا دے گی۔ جنگ میں تو پھر بھی دشمن نظر آتا ہے۔ یہاں دشمن *مدد* کے لباس میں متعارف کرایا جاتا ہے۔