November 18, 2026

محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا اور ترین ایجوکیشن فاونڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

IMG-20261118-WA0033

محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا اور ترین ایجوکیشن فاونڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

جس کے تحت ترین ایجوکیشن فاونڈیشن ڈیرہ اسماعیل خان کالج نمبر ون میں جدید کمپیوٹر لیب قائم کرے گی اور تین سال تک اس کی دیکھ بھال بھی کرے گی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا اور ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈیرہ اسماعیل خان کالج نمبر ون میں جدید کمپیوٹر لیب قائم کرے گی اور تین سال تک اس کی دیکھ بھال بھی کرے گی۔
گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بانی جہانگیر خان ترین نے شرکت کی، جبکہ مشیر برائے اعلیٰ تعلیم عامر عبداللہ، مشیر برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عثمان سیف اللہ ، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ مفاہمتی یادداشت پر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم اور ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سربراہ نے دستخط کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا دور ہے، طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خیبرپختونخوا میں جدید کمپیوٹر لیبز کے قیام کے لیے کام شروع کرنے پر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو جدید کمپیوٹر لیبز اور ٹیکنالوجی کی سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔ صوبے میں 49 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے۔ گورنر نے کہا کہ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ یہ مفاہمتی یادداشت صوبے میں تعلیمی شعبے کی بہتری کے سفر میں بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ اس موقع پر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بانی جہانگیر خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کا بنیادی مقصد طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ماڈل ٹاؤن لاہور کے گرلز اسکولوں سے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور اب خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔