November 18, 2026

وہاڑی (ڈسڑکٹ بیوروچیف محمدمعظم ) عبدالمجید مرحوم کے صاحبزادہ محمد فرحان علی جوئیہ رشتہ

IMG-20261117-WA0116(1)

وہاڑی (ڈسڑکٹ بیوروچیف محمدمعظم ) عبدالمجید مرحوم کے صاحبزادہ محمد فرحان علی جوئیہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ اس سلسلے میں منعقدہ ولیمہ کی پروقار تقریب وہاڑی کیسل میرج ہال بورے والا روڈ میں منعقدہوئی جس میں سمیت سیاسی، سماجی، عزیز و اقارب، وکلاء، تاجر برادری اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور محمدفرحان مجید جوئیہ کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں فیضان صادق ٹریڈرز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد معظم غفار جوئیہ ، ڈاکڑ حاجی عبدالغفار خاں جوئیہ ، محمد اسلم جوئیہ ، ذاہد جوئیہ بلال موٹر والے ، محمد خرم شہزاد جوئیہ ، ، ریٹائر پرنسپل مسلم شیر جوئیہ ، اشرف جوئیہ ، محمد فیضان صادق جوئیہ ، صہیب صادق جوئیہ ، شعیب جوئیہ ، ریحان خرم جوئیہ ، احمدرضا جوئیہ ، چوہدری قیصر وہاڑی ٹریکڑوالے ، سر قدوس اونر بلال سکول وہاڑی سمیت دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر شرکاء نے عبدالمجید جوئیہ مرحوم کے صاحبزادے کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شرکاء نے دونوں خاندانوں کے لیے خوشیوں اور مسرتوں کی دعائیں بھی کیں۔
اللہ تعالیٰ دونوں جوڑی کی ازدواجی زندگی کو محبت، خوشیوں، اتفاق اور برکتوں سے بھر دے اور انہیں ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔ آمین۔