November 18, 2026

صحت سے متعلق عوامی مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

IMG-20261118-WA0032

صحت سے متعلق عوامی مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی اور صحت کی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل پیش کیے۔

سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر بار سوات کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کالام محترمہ مہزاد سریر نے صحت سے متعلق عوامی مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی اور صحت کی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل پیش کیے۔شرکاء نے سول ہسپتال کالام میں حال ہی میں نصب ہونے والی CBC مشین اور ڈیجیٹل ایکسرے کی سہولت کو سراہا اور کہا کہ ان سہولیات سے مقامی مریضوں کو کافی ریلیف ملا ہے۔عوام نے سول ہسپتال کالام میں فوری طور پر وومن میڈیکل آفیسر (WMO) اور نرسنگ اسٹاف کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عملے کی عدم دستیابی بالخصوص خواتین مریضوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔عوامی مطالبات کو مزید کارروائی اور بروقت حل کے لیے متعلقہ محکمہ صحت کے حکام کو ارسال کیا جائے گا۔