November 24, 2026

*🔴جنوبی افریقا نے فائنل میں پاکستان کو ہرا کر لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بھارت میں جشن*

20250801_194350

*🔴جنوبی افریقا نے فائنل میں پاکستان کو ہرا کر لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بھارت میں جشن*

*🔵لیجنڈز لیگ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔*

*🟢برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان چیمپئنز نے 20 اوور میں 196 رنز کا ہدف دیا تھا جسے جنوبی افریقا چیمپئنز نے اے بی ڈیویلیئر کی دھواں دھار سنچری کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔*

برمنگھم کے میدان ایجبیسٹن میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے 196 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

کپتان اے بی ڈویلیئرز نے 120 رنز بنا کر ٹیم کو چیمپئن بننے میں مدد فراہم کی، جے پی ڈومینی 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اے بی ڈویلیئرز کی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر یہ تیسری سنچری تھی۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ چیمپئنز کو 196 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے شرجیل خان کے 76 رنز کے ساتھ 195 کا سکور کیا۔

ہفتے کو برطانوی شہر برمنگھم کے ایجبیسٹن میں جاری ڈبلیو سی ایل میں پاکستان چیمپئنز کی قیادت محمد حفیظ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ چیمپئنز کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو ایونٹ میں تاحال ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ سیمی فائنل میں انڈیا کی جانب سے میچ سے دستبرداری کے بعد پاکستان نے براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔