زمین سے آسمان تک نفرت ہی نفرت
زمین سے آسمان تک نفرت ہی نفرت
ممبئی سے کولکتہ جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں ایک مسلمان شخص نے بیماری کی وجہ سے بے چین ہونے کی شکایت کی۔ ایئر ہوسٹس نے اسے پکڑا اور اپنی سیٹ پر لے جانے لگی۔ تب ایک بوسیدہ معاشرے کے بدبودار ذہنیت کے حامل شخص نے مسلمان آدمی کو تھپڑ مارا۔
ایئرہوسٹس نے تحمل سے سب سے پہلے مسلمان شخص کو سیٹ پر بٹھایا۔ پھر اسے تھپڑ مارنے والے گندے گٹر کے کیڑے کو فلائٹ سے اتار کر سکیورٹی کے حوالے کر دیا گیا!!
*اس ملک میں اقلیتوں کو نشانہ بنا کر سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے، ابھی چند دنوں پہلے نیوز چینل پر کسی خاتون پر تنقید کرنے کے عوض ایک مولانا کو تھپڑ مار دیا گیا، مارنے والے کی دلیل تھی کہ ہر خاتون کی عزت کی جانی چاہیے، چاہے وہ کسی بھی دھرم کی ہو! صحیح بات ہے، لیکن تھپڑ مارنا کہاں تک صحیح ہے؟ مولانا کو تھپڑ مارنے سے پہلے ایک مسلم سائنسدان اقراء حسن کی عزت پر ایک شخص نے کیچڑ اچھالا تھا تو کیا اس کو تھپڑ مارا گیا؟ نہیں! کیوں کہ وہ اکثریت سے تعلق رکھتا ہے۔
👆 کہا جا رہا ہے کہ
*ممبئی سے کولکاتہ جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں پینک اٹیک کے شکار مسلمان کو تھپڑ مارنے والے مسافر کا نام حفیظ الرحمن تھا، اور متاثرہ مسافر کا نام حسین احمد مجمدار تھا، یہ مسلم فوبیا کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ذہنی نفسیاتی طور پر ایب نارمل تشدد پسندی کا واقعہ ہے، اس کا بہترین جواب یہ تھا کہ تمام مسافر اس بدمعاش جنونی کو ایک ایک تھپڑ مارتے تو اس کا دماغ ٹھکانے لگ جاتا۔*